{AF}
بھارت کشمیریوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھانے کے بعد اب سیلاب زدہ کشمیریوں کو موت کی نیند سلانا چاہتا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
مقبوضہ کشمیر میں بد ترین سیلاب کی وجہ سے شدید قحط سالی کا خطرہ موجود ہے برطانیہ اور دیگر این جی اوز کشمیریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کریں،بھارت نہ خود سیلاب ذدہ کشمیریوں کی مدد کررہا ہے اور نہ ہی کسی کو مدد کرنے کی اجازت دے رہا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں،برطانیہ میں مقیم کشمیری اپنی نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے آراستہ کریں،مغربی تہذیب میں گم نہ ہونے دیں،فرقہ پرستی برادری ازم کی لعنت کو آزاد خطے میں منتقل کرنے والی حوصلہ شکنی کریں پیٹربرؤ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھانے کے بعد اب سیلاب سے تباہ شدہ کشمیریوں کو موت کی نیند سلانا چاہتا ہے بھارت کشمیریوں سے ان حالات میں بھی بد ترین انتقام لے رہا ہے نہ خود متاثرین سیلاب کی مدد کررہا ہے اور نہ ہی کسی این جی او کو مدد کرنے کی اجازت دے رہا ہے جو بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی،اورسیز کشمیریوں کے نگران راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شدید قحط سالی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،55لاکھ افراد کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں عالمی برادری اور خاص کر برطانیہ کی حکومت اور یہاں کی این جی اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئیں ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ کشمیریوں کی مدد کی اجازت دیں انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان نے کشمیریوں کی مدد کی اجازت نہ دی تو آزاد کشمیر اور تارکین وطن مقیم کشمیری سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی امداد کرنے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اپنے نوجوانوں کی دینی تعلیمات کا اہتمام کریں ان کو مغربی تہذیب میں گم نہ ہونے دیں اور برادری ازم فرقہ پرستی کی لعنت کو آزاد خطے میں منتقل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔