{AF}
کل پاکستان اجتماع عام تحریک آزاد ی کشمیرمیں سنگ میل ثابت ہوگا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
کشمیر سے ہزاروں افراد مینار پاکستان کے اجتماع میں شریک ہوں گے،جماعت اسلامی پاکستان تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتبان ہے،کوٹلی سے سدھنوتی ،پونچھ کی واحدرابطہ سڑک کی خستہ حالی پانچ لاکھ افراد کے ساتھ ظلم ہے کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کل پاکستان اجتماع عام تحریک آزاد ی کشمیرمیں سنگ میل ثابت ہوگا،کشمیر سے ہزاروں افراد مینار پاکستان کے اجتماع میں شریک ہوں گے،جماعت اسلامی پاکستان تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتبان ہے،کوٹلی سے سدھنوتی ،پونچھ کی واحدرابطہ سڑک کی خستہ حالی پانچ لاکھ افراد کے ساتھ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذمہ دارا ن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا اجتماع نئی تاریخ اور سمیت متعین کرے گا اس سے اسلامی پاکستان اور خوش حال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہوگا،انھوں نے کہاکہ جن مقاصد کے لیے یہ خطے آزاد ہوئے تھے وہی ابھی تک تشنہ ہیں،جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی مصروف جہد ہے،عوام ہمارے ساتھ دیں تاکہ اس ملک اور خطے میں عدل انصاف پر مبنی نظام قائم ہو۔انھوں نے کہاکہ 67سال تک آزاد خطے کی پاور پالیٹکس کرنے والی پارٹیوں نے قوم کو کیا دیا ہے،کوٹلی سے سدھنوتی اور پونچھ کو ملانے والی واحد سڑک کا کیاحال ہے ہسپتال ،سکولز اور کالج کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے ہیں۔ظلم اور نانصافی کا دورہ دورہ ہے۔ا س کے خاتمے کے لیے عوام کو آٹھنا ہوگا۔اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چودھری اور دیگر قائد ین نے خطاب کیا،اسیکرٹری جنرل نے جماعت اسلامی کوٹلی کے ذمہ داران کو سہ سالہ منصوبہ عمل ان کے سامنے رکھا اورہدف دیا کہ وہ اس کے حصول کے لیے گھروں سے نکلیں۔