بھارت طاقت کو زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،عالمی برادری اور تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپناکردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت طاقت کو زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،عالمی برادری اور تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپناکردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}

لیڈ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیر نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کریں،اسلام کے ساتھ جوڑیں دینی اور اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں اور تحریک آزادی کشمیر کی معلومات سے آراستہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ متحدہ میں لے کر گیا اور بین الاقوامی برادری کی موجودگی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ کیامگر اسے پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا جس سے 50لاکھ افراد متاثر ہوئے مال مویشی سڑکیں اور اشیاء خوردونوش اور تمام زرعی زمینیں بہہ گئیں مگر ہندوستان نے اپنے کالے کرتوں کو چھپانے کے لیے کسی بین الاقوامی ریلیف این جی او کو لوگوں کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی جس سے اس کا کشمیریوں کے ساتھ تعصب سب کے سامنے آگیا ہے انہوں نے کہاکہ کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،ایسے میں مسلم دنیا تارکین وطن اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر