{AF}
چھ نومبر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی افواج کا قتل عام عالم برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے ‘ محمود الحسن چودھری {/AF}
کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا جلد یا بدیر کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ‘ ہندوستان بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا‘ قربانیاں دینے والی قوم غلام نہیں رہ سکتی‘ کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کا بحال ہونا وقت کا تقاضا ہے ‘ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی ااسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے راولپنڈی( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ چھ نومبر کا دن کشمیریوں کے لیے اذیت اور قربانیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اس دن ہندوستانی افوا ج نے تین لاکھ سے زائد مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کے بہانے جمع کیا اور اچانک ان پر حملہ کر کے بچوں ‘ خواتین سمیت انسانیت کا قتل عام کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا ظہار انہوں نے یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔جلد یا بدیر کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ‘ ہندوستان بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا‘ قربانیاں دینے والی قوم غلام نہیں رہ سکتی‘ کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کا بحال ہونا وقت کا تقاضا ہے ‘ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی ااسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔