جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے راہنماؤں کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف مسلسل انتظامی کارروائیوں پر شدید احتجاج

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے راہنماؤں کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف مسلسل انتظامی کارروائیوں پر شدید احتجاج {/AF}

کوٹلی ( ) جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے راہنماؤں نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف مسلسل انتظامی کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بنگلہ دیش کی ہندوستان نواز حکومت کو اسلام پسندوں کے خلاف مزیدکارروائیوں سے روکے۔ 1971ء کے نام نہاد جنگی جرائم کے الزام میں قائم خصوصی عدالت پروفیسر غلام اعظم، مطیع الرحمن نظامی، علامہ دلاور سعیدی، میر قاسم علی سمیت درجنوں راہنماؤں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دے چکی ہے۔ پروفیسر غلام اعظم سابق امیر جماعت اسلامی عمر قید کی سزا کے دوران سنٹرل جیل ڈھاکہ میں گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے جبکہ دیگر قیادت مسلسل پابند سلاسل ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت کو 71ء میں پاک فوج کا ساتھ دینے اور وطن کے دفاع کے الزام میں سزائیں دینا اور غدار قرار دینا پاکستان کی محب وطن قوتوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔حکومت پاکستان کا سرکاری سطح پر احتجاج نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ، سابق امیر حبیب الرحمن آفاقی، ملک محمد اسلم ، راجہ ریاست ایڈووکیٹ، حافظ محمد نصائب اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر