یزیدی نظام کے خلاف نواسہ رسول ﷺکے راستے پر چلنا اور ان کامشن اپنا نا ہوگا،محمودا لحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanیزیدی نظام کے خلاف نواسہ رسول ﷺکے راستے پر چلنا اور ان کامشن اپنا نا ہوگا،محمودا لحسن چودھری{/AF}

 موجودہ نظام یزیدی نظام سے بدتر نظام ہے جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے،ظلم پر مبنی ستحصالی نظام کے خلاف جہاد ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے،عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ یزیدی نظام کے ساتھ ہے یہ امام حسین کے ساتھ ہے،حکومت فوری طورپر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان کرے،ووٹ اندراج کرنے کا عمل شروع کرے،جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے عوام ساتھ دیں،کل پاکستان اجتماع عام میں کشمیری عوام اپنی شرکت کویقینی بنائیں راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ آزاد خطے میں قائم یزید ی نظام کے خلاف عوام نواسہ رسول ﷺ کے راستے اور مشن کواپناتے ہوئے ا س کوبدلنے کے لیے اپنام کردار ادا کریں،آج کا ہمارا نظام یزید ی نظام سے بدتر ہے،ظلم پر مبنی اس نظام کے خلاف جہاد ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے،اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ ایمان سلامت رہ سکتا ہے اور نہ ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اانھوں نے سیاسی کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے چیرمین سیاسی کمیٹی ڈاکٹر مشتاق،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،جلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کو دوٹوک فیصلہ کرناہوگا کہ وہ یزید ی نظام کے ساتھ ہیں یا امام حسین کے ساتھ ہیں،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں ظلم ،ناانصافی ،میرٹ کی پامالی ،کرپشن اقرباء پروری عروج پر ہے،ریاست کے تمام ادارے تباہ کردیے گئے ہیں،پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کو بھی تباہ کردیا گیاہے،پلک سروس کمیشن کے ممبران کو علاقوں وزراء اور عزیزں کو نوازنے کے لیے بنایا گیاہے جس سے جو کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوگئی ہے،جماعت اسلامی نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکے خلا ف سطح پر احتجاج کرے گی اور غیر جانبدار پلک سروس کمیشن کے قیام تک اپنا جہاد جاری رکھے گی،انھوں نے کہا وزراء کی فوج ظفر موج نے آزا دخطے کو مسائلستان میں بدل دیاہے،صحت تعلیم اور روزگارکے مواقع ختم کردیے گئے ہیں،قومی خزانے کو بے دوری سے لوٹا جارہاہے،متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب در بدر ہیں،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں،ہسپتال اثارت قدیمہ کامنظر پیش کررہے ہیں،ان سب خرابیوں کی ذمہ دار وہ پارٹیاں ہیں جو 67سالوں سے باری باری حکومتیں کرتی رہیں،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے متبادل قیادت اور نظام پیش کیا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ہم آزاد خطے کو پوری دنیا کے لیے ماڈل ریاست بنائیں گے،اپنے قومی وسائل کا درست اندازسے لگا کر گوروں کو یہاں نوکریوں کے لیے لائیں گے،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروائے،تاکہ عوام براہ راست حکومت کے معاملات میں شریک ہوں،انھوں نے یہ بھی کہاکہ ووٹ اندراج کرنے کا عمل بھی شروع کیاجائے اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے آزاد اور باوسائل الیکشن کمیشن قائم کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر