جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس

{AF}mehmood ul hassanجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمن سمیت دیگر ممبران کمیٹی شریک ہوئے،ترجمان کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے سے کرائے فوری طور پر کم کیے جائیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری طور پر کمی کی جائے،قرار داد میں حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی سے ہونے والا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے جس سے غریب کا چولہا جلنا بند ہو چکا ہے پٹرول کی قیمت کمی کی وجہ سے کچھ سہولت ہوئی ہے جس کا برائے راست عوام کو فائدہ پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ،لوکل اور ریاست سے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ میں کرایہ کم کیا جائے اسی طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے تا کہ عوام کو ریلیف پہنچے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر