بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات رچاکر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات رچاکر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے عبدالرشید ترابی {/AF}

گلاسکو(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جعلی اور نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم بدل نہیں ہیں،برطانیہ میں ملین مارچ میں تمام مذاہب اور سیاسی جماعتوں نے شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ثابت کی ہے،پوری دنیا میں بھارت کا ایک ملک بھی حامی نہیں ہے جو کشمیرپر ناجائز قبضہ تسلیم کرتاہو،برطانیہ اوریورت اپنی ذمہ داریاں اداکریں کشمیریوں کو حق دلائیں،سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیرمیں کیوں نہیں ہوسکتا،ا ن خیالات کا اظہا رانھوں نے کشمیرپر سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت نے ناجائزکشمیرپر قبضہ کر پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کردیا 20لاکھ کو ہجرت پر مجبورکیا ہزاروں خواتین کی عصمت کو تار تار کیا ،بچوں کے سکولوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کیا اور مظالم کا یہ سلسلہ 67سالوں سے جاری ہے اور گزشتہ 25سال سے جو مظالم ہندوستان نے کشمیریوں پر ڈھائے ہیں اس کی داستان سن کر پتھر دل بھی روپڑتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہورہی ماوائے عدالت کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے،ہزاروں خواتین ایسی ہیں جو 25سال سے ان کے شوہروں کو لاپتہ کیا گیاہے ان کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور وہ خواتین بیوا ہیں یاان کی حیثیت کیاہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حالیہ متاثرین سیلاب کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا جارہاہے وہ یورپی اور عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں تاریخ کا بدترین سیلاب آیاہے مگر بھارتی حکومت نہ خودامداد کررہی ہے اور نہ بین الاقوامی این جی اوز کو اجازت دے رہی ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیرایک کھلی جیل بنایا گیاہے جہاں صرف بھارتی فوج کا راج ہے دیکھو اور گولی مار دو جیسے قوانین کا سہار لے کر قبض فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں آڑائی جارہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی ادارے ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،انھوں نے کہاکہ تمام کشمیر ی جو یورپ میں مقیم ہیں وہ یک جان ہوکر اپنے حق کے لیے جدوجہد کریں عالمی برادری کو متحرک کریں تاکہ وہ کشمیریوں کے جائز حق کا ساتھ دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر