بنگلہ دیش حکومت نے ہندوستان کی ایماء پر جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں کی سزائیں اور عملدآمد شروع کیا ہوا ہے،میمونہ حمزہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبنگلہ دیش حکومت نے ہندوستان کی ایماء پر جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں کی سزائیں اور عملدآمد شروع کیا ہوا ہے،میمونہ حمزہ {/AF}

جماعت اسلامی حلقہ خواتین آزاد کشمیر ان ظالمانہ اور سفاکانہ فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیں ہیں،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ان ظالمانہ فیصلوں کے خلاف نوٹس لیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین آزاد جموں وکشمیر کی قیمہ میمونہ حمزہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت ہندوستان کی ایماء پر جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں کی سزائیں سنا رہی ہے اور ان پر عمل بھی ان کی ایماء پر کر رہی ہے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ان ظالمانہ اور سفاکانہ سزاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے ان ظالمانہ فیصلوں کا نوٹس لیں انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت اور عدالت عدالتی قتل کی مرتکب ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ پھانسیوں سے اسلامی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر