نظام کی تبدیلی کا ایجنڈ ا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidنظام کی تبدیلی کا ایجنڈ ا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

جماعت اسلامی نے سہ سالہ منصوبہ عمل کااعلان کر دیا ہے بھرپور پارلیمانی اور سیاسی قوت بنیں گے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ جماعت اسلامی نے اپنے سہ سالہ منصوبہ عمل میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق متبادل نظام پیش کر دیا ہے جماعت اسلامی اپنے اس سہ سالہ منصوبہ عمل کے مطابق وارڈ کی سطح تک بھرپور اور موثر تنظیم قائم کرے گی راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کا ایجنڈ ا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے، اجتماع عام نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہو گا کارکنان بستی بستی پہنچیں اور لوگوں کو اجتماع عام کی دعوت دیں،پاکستان کو درپیش مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت ہے ،عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں اور ظلم اور نا انصافی کے نظام کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجتماع سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ،سیکرٹری ضلع عدنا ن رزاق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کرپش اقرباپروری اور نا انصافی کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان میدان میں نکلیں ،انہوں نے کہاکہ پونچھ کی سرزمین غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے ہمارے آباواجداد نے اس خطے کو اس لیے آزاد کرویا تھا تا کہ یہاں اسلام نظام حکومت قائم ہو جو کہ ابھی تک تشنہ ہے ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سہ سالہ منصوبہ عمل کااعلان کر دیا ہے بھرپور پارلیمانی اور سیاسی قوت بنیں گے،جماعت اسلامی نے اپنے سہ سالہ منصوبہ عمل میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق متبادل نظام پیش کر دیا ہے جماعت اسلامی اپنے اس سہ سالہ منصوبہ عمل کے مطابق وارڈ کی سطح تک بھرپور اور موثر تنظیم قائم کرے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت ایک آفاقی دعوت ہے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی اور بندگی کی طرف بلانا ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی تنظیم کو وسعت دینے کے لیے معاشرے کے اچھے باکردار اور موثر افراد تک پہنچیں ان تک اپنی دعوت پہنچائیں اور انہیں اپنے ساتھ شامل کرکے تنظیم کا حصہ بنائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تین سالہ منصوبہ عمل تیار کیا ہے جو کارکنان کی جدوجہد سے اس خاکے میں رنگ بھرا جائے گا،ہمارے بزرگوں نے اس خطے کو جس مقصد کے لیے حاصل کیا اور اپنی زندہ کھالیں کھچوا دیں مگر جن مقاصد کے حصول کے لیے انہوں نے قربانیاں دیں بد قسمتی سے 67سال گزرنے کے باوجود وہ نظام یہاں قائم نہ ہو سکا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام مایوسیوں میں امید کی کرن ہے کارکنان زیادہ سے زیادہ افراد کو اس اجتماع میں شریک کروائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر