برطانیہ میں مقیم کشمیری سیاسی دائروں سے بالا تر ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبرطانیہ میں مقیم کشمیری سیاسی دائروں سے بالا تر ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں عبدالرشید ترابی {/AF}

برمنگھم( پ ر) جماعت اسلامی آزا دجموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری سیاسی دائروں سے بالا تر ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں جس طرح ملین مارچ میں شرکت کی ہے اس ماحول اور فضا کو بر قرار رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں اس کے لیے آئینی اصلاحات پر اتفاق کر لیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیسے اور برادری ازم کی سیاست برطانیہ سے درآمد کی جا رہی ہے اس کو روکنے کا اہتمام کیا جائے ۔ یہاں سے اچھی روایات اور اچھے انداز منتقل کیے جائیں نہ کہ غلط روایت یہاں منتقل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آمدہ انتخابات میں ہم خیال لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچانے کے لیے درست حکمت عملی بنانا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھنا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہر دم تیار رہنا ہوگا ۔ ہندوستان کے کشمیر پر ناجائز قبضے کو دنیا کا کوئی ملک تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کشمیریوں کے حق کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔اس تسلیم شدہ حق کے حصول کے لیے جدوجہد کو عالمی سطح پرمنظم کرنا ہوگا اس کے لیے سب مل کر کام کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر