جماعت اسلامی پاکستان کا سالانہ اجتماع عام مایوسی کے اندھیرے میں امید کی کرن ثابت ہو گا کشمیری عوام اجتماع عام میں بھرپور شرکت کریں، راجہ نثار احمد شائق

{AF}jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی پاکستان کا سالانہ اجتماع عام مایوسی کے اندھیرے میں امید کی کرن ثابت ہو گا کشمیری عوام اجتماع عام میں بھرپور شرکت کریں، راجہ نثار احمد شائق {/AF}

اسلام آباد( پ ر) ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری راجہ نثار احمد شائق نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے امیر ضلع راجہ فاضل تبسم،سیکرٹری ضلع محمد یاسین نے بھی خطاب کیا،نثار احمد شائق نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کا یہ اجتماع قوم کو نیا عزم اور حوصلہ دے گا اور درست سمت میں راہنمائی بھی کرے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہر محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کی ہے جس پر ہم جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کے مشکور ہیں امیر ضلع اسلام آباد راجہ فاضل تبسم نے کارکنان جماعت کو ہدایت کی کہ وہ اجتماع عام میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،دریں اثنا ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق امیر ضلع اسلام آباد راجہ فاضل تبسم نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس راجہ خورشید کی اہلیہ اور عرفان خورشید ،عقیل خورشید کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر