{AF}
عبدالرشید ترابی کا فون پر قائد کشمیرسید علی گیلانی سے رابطہ ملین مارچ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}
عالمی برادری ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام پر تماشہ دیکھنے کی بجائے مظالم رکوائے،سید علی گیلانی ،عبدالرشید ترابی مودی اور ہندوستان کے مکروہ چہرے کو تسلسل سے دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے حکومت پاکستان جامع اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے،ملین مارچ نے دنیا پر واضح کیاہے کہ کشمیری آزادی کے لیے یک جان اور یک زبان ہیں،میاں نواز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب اور پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد خوش آئند ہے مگر مسئلہ کشمیرمحض ایک خطاب اور قرارداد حل نہیں ہوگااس کے لیے حکمت علمی بنانا ہوگی،کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل نے سال بھر کا کینڈر جاری کردیاہے باغ میں سراج الحق کے دورے سے بھی مسئلہ کشمیراجاگر ہوا ہے لندن (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے فون پر قائد کشمیرسید علی گیلانی سے ملین مارچ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،دریں اثناء پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو اور انٹریوز میں مسئلہ کشمیرکواجاگر کیا،عبدالرشیدترابی سے گفتگوکرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہاہے کہ کشمیریوں کی طرف سے ملین مارچ خوش آئند ہے کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ آزاد کے لیے یک جان اور یک زبان ہیں،عالمی برادری ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام پر تماشہ دیکھنے کی بجائے وہ قتل عام رکوائے،مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو تسلسل کے ساتھ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سفارتی محاذ پر جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں خطاب خوش آئند ہے مگر مسئلہ حل کرنے کے لیے محض ایک خطاب اور ایک قرارداد کافی نہیں ہے،اس کے لیے حکومت پاکستان کو ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی بنانا ہوگی،عالمی برادری متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے بھی آگے بڑھے اور خود آکر کشمیریوں کی حالت بھی دیکھے اور ان کی امداد بھی کرے،اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری قیادت آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد اورمتفقہ ہے،کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل نے سال بھر کا کینڈر جاری کردیا ہے ،پاکستان کے قائدین سے رابطے ہیں کشمیریوں کے احساسات اور جذبات سے ان کو آگاہ رکھتے ہیں،رائے عامہ کو کشمیریوں کے کی پشیبانی کے لیے منظم کررہے ہیں،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرنے کی کاوشیں جاری ہیں،اسی سلسلے میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے باغ آزاد کشمیرکا دورہ کیا ہے تمام جماعتوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کران کا استقبال کیاہے،اس سے مثبت پیغام ملا ہے لندن میں ملین مارچ میں کشمیریوں نے برطانیہ کی سڑکوں پر جس جوش اور خروش کا اظہا ر کیا ہے اس سے ہندوستان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کرے تاکہ وہ آزادانہ مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،انھوں نے کہاکہ برطانیہ میں مزید اہداف دیے ہیں،نوجوانوں کو بھی اور تمام جماعتوں کو بھی اور آمدہ انتخابات میں بھی ہم خیال گروپوں کو پارلیمنٹ میں لانے کی حکمت عملی بھی طے کی ہے،ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کریں گے۔ہندوستان نے کشمیریوں کو اپنے ہی عہد کے مطابق حق نہ دیا تو دنیا میں اس کو کوئی حامی نہیں ہوگا۔