{AF}
ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو لاکھوں کشمیری منحوس سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
بھارت نے 27اکتوبر1947ء کو تقسیم برصغیر کے تمام اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر فوج کشی کی اور ناجائز قبضہ کیا کشمیریوں نے قبضے کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ایک تہائی کشمیر آزاد کروا لیا اور پورا کشمیر آزاد ہونے کے قریب تھا کہ نہرو نے اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ وہ سیز فائر کروائے اور ہندوستان حالات پرامن ہونے پر کشمیریوں کو ووٹ کا حق دے گا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،کہ حق مانگنے پر ہندوستان نے 5لاکھ کشمیریوں کو شہید 20لاکھ کو مہاجر کر دیا اور کشمیری اپنا یہ حق 67سالوں سے مانگ رہے ہیں،عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دلائے، لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے تھرڈورلڈ سالیڈریٹی فورم برائے ہاؤس آف کامنز( پارلیمنٹ) کی کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورت حال پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس برطانی ممبر پارلیمنٹ ڈیوانڈرسن کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے دونوں ایوانوں کے ممبران نے بھرپور شرکت کی ،اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خوداردیت نہ دیا اور عالمی برادری نے ان کی مدد نہ کی تو لاکھوں کشمیری منحوس سیز فائر لائن کو توڑ کر کے اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے اور اپنا پیدائشی حق حق خودارادیت حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیری اس لیے مناتے ہیں کہ اس دن ہندوستان نے تقسیم برصغیر کے تمام اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں اور کشمیر پر قبضہ کیا کشمیریوں نے ہندوستانی قبضے کے خلاف مسلح جہاد کا آغاز کیا ایک تہائی کشمیر جہاد سے آزاد کروایا تو ہندوستان کے حکمران نہرو خود بھاگتے ہوئے اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ سیز فائر کرویا جائے تو ہندوستان کشمیریوں کو یہ حق دے گا ،نہرو کی درخواست پر سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق میں قرارداد پاس کی اور کشمیریوں سے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے گی کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،یہ کام ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے گاکشمیریوں نے عالمی برادری اور نہرو کے عہد پر ہتھیار ڈالے اور انتظار کرتی رہی کہ ان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملے گا،67سال گزرنے کے باوجود ہندوستان نے کشمیریوں کا حق دینا تو درکنا ر حق مانگنے پر ہندوستان نے 8لاکھ فوج کے ذریعے 5لاکھ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا اور 20لاکھ کشمیریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا،کشمیری اپنا جائز حق کے حصول کے لیے تب سے جدوجہد کررہے ہیں اور ہندوستان ان کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے کالے قوانین پوٹا اور ٹاڈا اور سپیشل پاور ایکٹ کے تحت فوج کو دیکھو اورگولی مار دو کے اختیارات دئیے ہوئے ہیں جس سے تاریخ کے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ گمنام قبرستان دریافت ہورہے ہیں اب تک 10ہزار گمنام شہداء کی قبریں دریافت ہو چکی ہیں قائدین حریت سید علی گیلانی کو مذہبی فرائض تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے گھروں میں نظر بند ہیں حج اور عمرہ کرنے کی اجازت تک نہیں ہے اور ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کا جمہوریت کا چمپین بنا پھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی کشمیریوں کے ساتھ وہ ہی سلوک کیا 55لاکھ کشمیری موت و حیات کی کشمکش میں ہیں مگر ہندوستان نہ خود ان کی امداد کررہا ہے اور نہ ہی آزاد کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کی اجازت دے رہا ہے نہ ہی کسیNGOکو اجازت ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کرے یہ کیسا گلوبل ویلیج ہے عالمی برادری اپنے دہرے معیار ترک کرے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں تو اقوام متحدہ فوری متحرک ہوجاتی ہے مگر کشمیر اور فلسطین کے لیے خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور اس کے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دو طرفہ طور پر اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ کالے قوانین ختم کرے فوجی انخلا کرے اور کشمیریوں کو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے نا م نہاد ٹریڈ روٹس کو ایڈروٹس میں بدلے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیریوں نے ملین مارچ کیا ہے تا کہ عالمی برادری ان کی طرف متو جہ ہو ہندوستان کشمیری بھائیوں کی امداد سے روکنے کے لیے سیز فائر لائن پر کشیدگی شروع کررہا ہے بلا اشتعال فائرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے 2ایٹمی قوتوں کی جنگ دنیا کے امن کو تباہ کرے گی جس کا ذمہ دار بھارت ہو گا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا ساتھ دیں گے،کانفرنس سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس،لارڈ قربان حسین سمیت دیگر ممبران پارلیمنٹ نے خطاب کیا۔