{AF}
برطانیہ اورعالمی برادری ہندوستان کاکشمیرپر ناجائز قبضہ ختم کروانے میں اپنا کردارادا کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ہندوستان کی 8لاکھ فوج جو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کے دل اپنے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،برطانوی پارلیمنٹ نے جس طرح فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کی ہے اسی طرح کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دے،کشمیری 27اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر ہندوستانی ظالمانہ قبضے کے خلاف نفرت اور آزادی کا عزم کرتے ہیں لندن (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے یوم سیاہ اور ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ اورعالمی برادری ہندوستان کاکشمیرپر ناجائز قبضہ ختم کروانے میں اپنا کردارادا کرے،ہندوستان کی 8لاکھ فوج جو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،کشمیری 27اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر ہندوستانی ظالمانہ قبضے کے خلاف نفرت اور آزادی کا عزم کرتے ہیں،دنیا بھر میں بسنے کشمیریوں کے دل اپنے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،برطانوی پارلیمنٹ نے جس طرح فلسطین کے حق میں قرارداد منظور کی ہے اسی طرح کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دے انھوں نے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کشمیری منزل آزادی کے حْصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور اس کی حکومت نے متاثرین سیلاب کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس سے انسانیت کانپ اٹھی ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں خود جا کر متاثرین سیلاب کی حالت زارخود مشاہدہ کرے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیرکو ایک کھلی جیل قراردیا ہواہے نہ کسی انسانی حقوق کی تنظیم کو اند رجانے کی اجازت ہے اور نہ کسی ریلیف ادارے کو جانے کی اجازت ہے انھوں نے کہاکہ عالمی براددری نے صورت حال کی سنگینی کا نوٹس نہ لیا تو پوری دنیا خطرے کی تباہی سے دوچا ر ہوگی۔