پروفیسر غلام اعظم کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی،جماعت سلامی آزاد جموں و کشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپروفیسر غلام اعظم کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی،جماعت سلامی آزاد جموں و کشمیر {/AF}

راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی ، قائمقام امیر محمود الحسن چودھری، سابق امیر سردار اعجازافضل خان،نائب امراء ڈاکٹر خالدمحمود،نورالباری ،ڈاکٹرمشتاق،مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان سمیت جماعت اسلامی کے دیگر قائدین نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر پروفیسر غلام اعظم کا جیل میں انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پروفیسر غلام اعظم نے جو قربانی دی ہے اور جن مقاصد کے لیے دی ہے وہ امر ہوچکی ہیں اور ان کی خدمات تاریخ کا سنہری باب بن چکی ہیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اس کی ہنوا بنگلہ دیشی حکومت اپنے عزائم میں ناکام ہوں گی،غلام اعظم کی عظیم قربانی سے نہ صرف بنگلہ دیش اسلام سے جگممائے گابلکہ ان کی اس عظیم قربانی سے پورے خطے میں اسلامی انقلاب آئے گا،بنگلہ دیش حکومت نے انصاف کا قتل کیا ہے اور عالمی برادری کو اس کانوٹس لینا چاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر