عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دلانے کی ذمہ داری پوری کرے،نورالباری

{AF}noor ul bariعالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خوداردیت دلانے کی ذمہ داری پوری کرے،نورالباری{/AF}

 جنوبی سوڈان ،مشرقی تیمور الگ ہو سکتے ہیں سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت کیوں نہیں دیا جا سکتا،انگریز برصغیر سے جا سکتا ہے تو ہندوستان کو بھی کشمیر سے جانا ہوگا ،مودی 2ایٹمی قوتوں کو لڑانے کی پالیسی ترک کریں مقبوضہ کشمیر میں جا کر مودی نے دیوالی کا جشن منا کر ثابت کر دیا کہ وہ انتہا پسند ہے،27اکتوبر کو کشمیری دنیا بھر میں یہ عزم کریں گے کہ وہ قبضے کے خلاف آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی ذمہ داری پوری کرے،جنوبی سوڈان،مشرقی تیمور الگ ہو سکتے ہیں سکارٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیریوں کو حق خودارادیت کیوں نہیں دیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر سیاہ ترین دن ہے اس دن کشمیری اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ آزادی کی منزل کے حصول اور غاصب قوت کے نکلنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غیر مسلموں کے مسائل حل کرنے پر فوری توجہ دیتی ہے لیکن مسلمانوں کے مسائل نظر انداز کیے جا رہے ہیں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کا سب سے پہلا ایجنڈا ہے جو تا حال حل نہیں ہوا اس وقت ساری دنیا میں صرف مسلمانوں کے مسائل حل طلب ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان 2ایٹمی طاقتیں ہیں ان کے درمیان جنگ نہ صرف خطے کے امن کو تباہ کرے گی بلکہ پوری دنیا کاامن اس سے متاثر ہوگا دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا ایٹمی جنگ کا خطرہ موجود رہے گا،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو کشمیریوں نے مکمل شٹر ڈاؤن کر کے پیغام دے دیا ہے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی متاثرین سیلاب کی امداد پر نام نہاد اعلان کیا ہے وہ آمدہ نام نہاد انتخابات میں خرچ کیے جائیں گے اس سے متاثرین کی بحالی کا کوئی کام نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ملین مارچ پورے کشمیریوں کا مارچ ہے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے گا اور اس طرح کے مارچ جہاں جہاں بھی کشمیری رہتے ہیں آزادی تک کرتے رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر