ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،محمود الحسن

{AF}mehmood ul hassanہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،محمود الحسن {/AF}

چودھری کشمیری 27اکتوبر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ مناکر اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،5لاکھ کشمیریوں کا خون اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سر ہے،ہندوستان آج نہیں تو کل کشمیر سے جائے گا شہداء کا خون رنگ لائے گا کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان نے27اکتوبر کو کشمیر پر قبضہ کر کے دنیا کی بدترین جارحیت کا ارتکاب کیا،ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ راج محل کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر حلقہ زاہد الحسن ایڈووکیٹ بھی موجود تھے،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ کشمیری آزادی کی منزل کے حصول تک ہندوستان کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،آج کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ منائیں گے اور اس عزم کا اظہار کریں گے کہ وہ آزادی ہر قیمت پر حاصل کریں گے اور شہداء کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ 5لاکھ کشمیریوں کے خون کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود اقوام متحدہ میں گیا اور ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ امن ہونے پر وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا تا کہ وہ اپنی مرضی سے فیصلہ کرے مگر 67سال گزرنے کے بعد بھی اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا بلکہ حق مانگنے پر کشمیریوں کا قتل عام کیا اور کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اس کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر پر سے قبضہ ختم نہ کیا تو اس کا حشر سابق سویت یونین سے بھی برا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر