گجرات میں مسلم فسادات نریندر مودی نے کروائے جس کی وجہ سے بھارت نے اسے وزیر اعظم بنا کر مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور ظلم وستم کا ٹاسک دیا ہے، شمشیر خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkگجرات میں مسلم فسادات نریندر مودی نے کروائے جس کی وجہ سے بھارت نے اسے وزیر اعظم بنا کر مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور ظلم وستم کا ٹاسک دیا ہے، شمشیر خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) حزب المجاہدین آزاد جموں وکشمیر کے امیر شمشیر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بونڈری کی مسلسل خلاف ورزی اس بات کا پیغام ہے کہ نریندر مودی آزاد کشمیر میں خوف و خراس پھیلاکر اپنی برتری ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے،ہندو مکار دشمن مسلمانوں کو ختم کرنے کے درپہ ہے ،بیس کیمپ کے لوگوں کو عسکری تربیت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،نریندر مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے گجرات میں مسلم فسادات نریندر مودی نے کروائے جس کی وجہ سے بھارت نے اسے وزیر اعظم بنا کر مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور ظلم وستم کا ٹاسک دیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے حزب المجاہدین آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے عبدالرحمن مسلم،سردار نزاکت خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،کمانڈر شمشیر خان نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر حکومت پاکستان کی مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قرار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقد م کرتے ہیں راحیل شریف ایک شہید کا بھائی ہے اور وہ آگے بڑھ کر دشمن کو واضح اور دوٹو ک پیغام دے انہوں نے کہا کہ محض قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانا ہو گا ،شمشیر خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کے بدلے میں عید کے موقع پر ہندوستان کی فوج کی طر ف سے لاشوں کے تحفے دئیے گئے،حریت قیادت کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ملنے نہیں دیا گیا حالانکہ آج تک حریت قیادت ملاقات کرتی رہی ہے ،شمشیر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا مگر ہندوستان کی طرف سے کوئی ریسکیو نہیں کیا گیا مجاہدین نے عسکری کاروائیوں کو چھوڑ کر کے لوگوں کو پانی سے نکالا اور انہیں محفوظ مقام تک منتقل کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج کی جانب سے جو ریسکیوکیا گیا وہ اپنی فوج اور سیاحوں کو نکالا گیا جس سے ہندوستان کا متعصبانہ رویہ دنیا کے سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ 2005ء میں آزاد کشمیر میں جب زلزلہ آیا آزاد کشمیر بھی متنازعہ خطہ ہے مگر حکومت پاکستان نے بین الاقوامی دنیا سے امداد کی اپیل کی امریکہ،کنیڈا اور دیگر تمام ممالک کی NGO,sیہاں آئیں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے ان کا خیر مقدم کیا گیا مگر بھارت نے اپنے ظلم کو میڈیا اور دنیا کے سامنے آنے سے بچانے کے لیے کسی بھی انٹرنیشنل تنظیم کو ریلیف کے کام کرنے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے برسراقتدار آتے ہی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ دفعہ376کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین ہزاروں شہداء کی امین ہے اس صورت حال میں ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے،بیس کیمپ کی حزب المجاہدین کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو منظم کر کے عسکری تربیت کا اہتمام کرے اور خصوصاً ایسے علاقے جو لائن آف کنٹرول پر واقع ہوں،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے سول آبادی پر فائرنگ کھلی جنگ ہے ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپناکردارا دا کریں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر