جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف لڑنے کے لیے میدان میں نکل چکی ہے عوام بھرپور ساتھ دیں،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanجماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف لڑنے کے لیے میدان میں نکل چکی ہے عوام بھرپور ساتھ دیں،محمود الحسن چودھری{/AF}

 باغ کے عوام نے سراج الحق کا فقدالمثال استقبال کر کے تبدیلی کی لہر پیدا کر دی ہے،آزاد خطے کے باقی اضلاع بھی اس طرح کے مثالی استقبال کے لیے تیاریاں آج سے ہی شروع کریں،ظلم نا انصافی کرپشن اقرباپروری مہنگائی بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جماعت اسلامی عوام کو ان سے نجات دلائے گی کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف لڑنے کے لیے میدان میں نکل چکی ہے اہل باغ نے قائد پاکستان سراج الحق کا فقدالمثال استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع بھی باغ کی طرح قائد پاکستان کا استقبال کرنے کے لیے اور عوام کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں،تبدیلی دستک دے رہی ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فردایک ایک گھر تک پہنچیں تبدیلی چاہنے والوں کو اپنے ساتھ شامل کریں ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کو اسلام کا ماڈل بنائیں گے بقیہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے ظلم ناانصافی سے قوم کی گردنیں آزاد کروائیں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر