{AF}
امت مسلمہ کے نوجوان مغربی تہذیبی یلغار کا خصوصی ہدف ہیں مغرب اپنی تہذیب اور اقتدار جبراً امت کے نوجوانوں پر مسلط کیے ہوئے ہے ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
امت مسلمہ کے نوجوان مغرب کا خصوصی ہدف ہے ‘ ارشد ندیم ایڈووکیٹ اہل مغرب جبر سے اپنی تہذیب اور اقتدار امت کے نوجوانوں پر مسلط کرنا چاہتا ہے ‘ہندوستان نے گنوں کے دہانے کھولے ہوئے ہیں اور متاثرین سیلاب بے رومدد گار ہیں ‘ حکومت ‘وزراء سمیت سرکاری خرچے پر کراچی کی سیر کر رہے ہیں ‘اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے نوجوان مغربی تہذیبی یلغار کا خصوصی ہدف ہیں مغرب اپنی تہذیب اور اقتدار جبراً امت کے نوجوانوں پر مسلط کیے ہوئے ہے اس سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان اسلامی جمعیت طلبہ کے دست و بازو بنیں اسلامی تہذیب اپنائیں اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت پوری امت کا اثاثہ ہے ۔ طالب علم ‘علم اور تقوے کے ہتھیار سے لیس ہو کر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتنی بد قسمتی ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر ‘ وزیر اعظم ‘ وزراء سرکاری خرچے پر کراچی میں اپنی پارٹی کے جلسے میں کئی دنوں سے موجود ہیں اور یہاں کنٹرول لائن پر ہندوستان نے گنوں کے دھانے کھولے ہوئے ہیں اور متاثرین سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ بے یارو مدد گار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو دین کے ساتھ جوڑے اسلامی اقتدار سے ان کو روشناس کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان تو کیا ہے لیکن عملی طور پر ابھی کوئی اقدام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کالجز اور یونیورسٹیوں میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں خو دین کی طرف لائیں ۔