{AF}
نریندی مودی بھول جائیں کہ وہ لائن آف کنڑول پر جارحیت کرکے حکومت پاکستان کو دباؤ میں لے آئیں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہندوستان حکومت نے 55لاکھ متاثرین سیلاب سے جو نارواسلوک کیا اس سے توجہ ہٹانے کے لیے کنڑول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہاہے،کشمیری قوم آزاد ی کے عزم اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہے ا س کو کوئی طاقت سے غلام نہیں رکھ سکتا،اہل باغ یک جان اور یک زبان ہوکر 22اکتوبر کو سراج الحق کا تاریخ ساز استقبال کریں،ڈسٹرکٹ بار نے استقبال کا اعلان کرکے اہل باغ کو پیغام دیا ہے کہ وہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر کو تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتبان سراج الحق کا استقبال کریں باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیرکونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اور نریندمودی کی بھول ہے کہ کنڑول لائن پر جارحیت کرکے پاکستان اور کشمیریوں کوخوف زدہ کردے گا،حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان نے 55لاکھ متاثرین سیلاب سے ہوکیا اس سے پوری دنیا میں ہندوستان بے نقاب ہوا ہے نہ خود متاثرین کی مد د کی اور نہ ہی عالمی ادارے کو مدد کی اجازت دی اس سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی بلااشتعال فائرنگ کررہاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار عبدالستار ایڈووکیت اورسیکرٹری بار راجہ عبدالحفیظ ایڈووکیٹ نے خطا ب کیا،ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے بار کی طرف سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا بھرپوراستقبال کرنے کا اعلان کیا،بار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار کو شکریہ کہ انھوں نے قائد پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبان جماعت اسلامی پاکستان اور اس کے امیر سراج الحق نے حق اداکیا ہے، مسئلہ کشمیر پر نہ صرف پاکستانی قومی کو یک جا کیا بلکہ عالمی سطح پر ا س مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردارادا کیاہے ،اس سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور بار بھی حوصلے کا پیغام جائے گااہل باغ اپنی تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سراج الحق کا استقبال کریں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی واحدت کشمیرکی علامت ہے اور باقی جماعتوں کو بھی اس حوالے سے گلگت بلتستان سمیت دیگر خطوں میں اپنی جماعتیں قائم کرنی چاہیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ سے دوٹوک با ت کرنی چاہیے کہ اگر وہ صرف غیر اسلام ممالک کے مفادات کے تحفظ کا ادارہ ہے تو اسلام ممالک کے حکمران متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی ممبرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں،کشمیر،فلسطین سمیت امت کے مسائل اقوام متحدہ وکو نظر نہیں آتے مگر مشرقی تمیور،اور جنوبی سوڈان اس کو نظر آتے ہیں تو ایسی اقوام متحدہ کی ممبرشپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ مسلم دشمنی کا ادارہ بن چکا ہے ،بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی جیسے قومی ایجنڈے پر یک جان ہو کر جدوجہد کریں،یہ سب کا مسئلہ ہے اور وکلاء اور اہل دانش کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں بھرپور کردارادا کریں۔