{AF}
اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر مغربی تہذیبی یلغار جارحیت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتاہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
پوری دنیا میں انسانیت امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہی ہے ،متبادل نظام اسلام کے پاس ہے،لند ن ،پیریس اور واشنگٹن میں اپنے نظام کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں موجوہ نظام نے علاقائی برادری ازم کے تعصبات میرٹ کی پامالی اور مہنگائی کے تحفے دیے ہیں ،مفتی عبدالشکور مرحوم کی خدمات پوری قوم یاد رکھے گی،وہ ہر دل عزیز عالم دین تھے،22اکتوبر کو باغ کی سرزمین پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا استقبال تمام جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیا جائے،نریندی مودی کے عزائم خطرناک ہیں پوری قوم یکجہتی کو مظاہرہ کریں تھب ،جگلڑی،نعمان پورہ (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر مغربی تہذیبی یلغارکی جارحیت کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتاہے ،پوری دنیا میں انسانیت امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہی ہے ، دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں متبادل نظام اسلام کے پاس ہے،لند ن ،پیریس اور واشنگٹن میں اپنے نظام کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں موجوہ نظام نے علاقائی برادری ازم کے تعصبات میرٹ کی پامالی اور مہنگائی کے تحفے دیے ہیں ، اس فرسودا نظام کے خلا ف جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے مفتی عبدالشکور مرحوم کی خدمات پوری قوم یاد رکھے گی،وہ ہر دل عزیز عالم دین تھے،22اکتوبر کو باغ کی سرزمین پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا استقبال تمام جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیا جائے،سراج الحق کے دادا اپنے دیگر قبائل کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے 1947کو نانگاپیر پر شہید ہوئے آج بھی ان کی قبر یہاں موجود ہے یہاں کے لوگوں کافرض ہے کہ وہ شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے کردار ادا کریں سودی معاشی نظام نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان اور بے روزگاری کا سیلاب آگیاہے مغربی اور یورپی ممالک مجبور ہو کر اسلامی بینک قائم کررہے ہیں باطل نظام دنیا میں فیل ہوچکے ہیں،پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے،مغربی استعمار نے پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کے خلا ف جنگ شروع کررکھی ہے چونکہ وہ اپنے باطل اور فرسود ا فیل نظام کو بچانا چاہتے ہیں ان کو خوف ہے کہ اگر ایک بھی اسلامی ملک میں اسلام نظام اپنی پوری روح کے ساتھ نافذ ہوگیا تو پوری انسانیت کو متاثر کرے گا اور پورے کے پورے ملک اور عوام خود بخود اسلام کی آغوش میں پناہ لیں گے،حق وباطل کا یہ معرکہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گے اسلام نظام میں اتنی طاقت موجودہ ہے کہ وہ ہر دور کے تقاضوں کے مطابق ہے یہ اﷲ کا دیا ہوا نظام ہے اس کے علاوہ کوئی نظام کامیاب نہیں ہے اور انسانوں کو بھلائی اور فلا ح کی طرف لاسکتاہے،انھوں نے کہاکہ دینی مدارس اور علماء کرام کا کردارہمیشہ رہاہے ،انھوں نے کہاکہ مفتی عبدالشکور کی خدما ت قابل تحسین ہیں انھوں نے یہاں دین کی شمع روشن کی یہ علاقہ دینی اور جہادی قوتوں کو مرکز رہاہے یہاں کے علماء کرام اور مجاہدین نے دین کے ابلاغ اور تحریک آزادی کشمیرمیں اہم کردار ادا کیاہے، یہاں کے لوگوں کافرض ہے کہ وہ شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار مقابلہ کرنے کے لیے اپنے گھرو ں دینی اداروں کو اسلامی تہذیب کے مورچے بنانے ہوں گے،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منزل تک پہنچانا اور جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایاتھاوہ ابھی تشنہ ہیں۔