{AF}
جماعت اسلامی آزادکشمیرسرتاج عزیز کی طرف سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے قوام متحدہ کو لکھے گئے خطہ کا خیر مقدم کرتی ہے نورالباری{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیرسرتاج عزیز کی طرف سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے قوام متحدہ کو لکھے گئے خطہ کا خیر مقدم کرتی ہے ،جنرل مشرف کے یوٹرن کے بعد پہلی مرتبہ حکومت پاکستان نے اپنے قومی موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے حکومت اقوام متحدہ کو لکھے گئے خطہ کے فلواپ کرے اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائے کہ وہ ہندوستان کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق فراہم کیاجائے اوراس کے لیے عملی قدامات کیے جائیں،انھوں نے کہاکہ مودی کی حماقتیں حکومت پاکستان کو مواقعے فراہم کررہی ہے کہ وہ ہندوستان کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے اور ورکنگ باونڈری اور سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا دنیا نوٹس لے یہ فائرنگ ایٹمی جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے ،یہ ایٹمی جنگ نہ صرف خطے کے امن کو تباہ کرے گی بلکہ اس سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوگا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے وہ مسلسل ہٹ دھرمی پرقائم ہے اور اپنے ہی وعدے کے مطابق کشمیریوں کوان کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے ،انھوں نے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کی جارحیت کے خلاف طوفانی سفارتی مہم چلائے یہ اس کے لیے موقع ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں نوجوان گزشتہ دس سالوں سے پرامن مہم چلارہے ہیں اگر ا ن کی اس پرامن جدوجہد کو ہندوستان نے جبر سے ختم اور کچلنے کی سازش کی تو اس سے وہ نوجوان مایوس ہوکر ایک بار پھر بندوق اٹھانے پر مجبورہوں گے اور اس بار مزاحمت پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگی،ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام نے 1947ء میں جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزا دکروایا ہے اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے وہ آگے قدم بڑھائیں گے۔انھوں نے کہ ہندوستان طاقت کے زورپر کشمیریوں کو غلام رکھنے کی مہم ترک دے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے عہد کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے۔