غریب اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی ہائر ایجوکیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے، نزاکت علی خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkغریب اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی ہائر ایجوکیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے،  نزاکت علی خان{/AF}

راولپنڈی(پ ر) فیسوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ پروفیشنل ڈگریوں کی فیس اس قدر زیادہ ہے کہ غریب طالبعلم کسی بھی صورت اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواب پورا نہیں کر سکتے، حکومت اعلیٰ تعلیم پر سبسڈی دے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ نزاکت علی خان نے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ غریب اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی ہائر ایجوکیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے H.E.C اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے وظائف جاری کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکمران تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے بھاری فیسوں کے ذریعے ریوینیوکمانے کا سوچ رہے ہیں جو کہ انتہائی غلط سوچ ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور سرکاری تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کوئی فرق نہیں رہا۔ سوائے سکولوں کے تمام کالجز ااور یونیورسٹیاں بے تحاشہ فیسوں سے حکمرانوں کی جیبیں بھرنے کا سامان تو کر رہی ہیں لیکن تعلیم کے پیاسوں کی پیاس نہیں بجھا پارہیں۔ حکومت فیسوں میں اضافے کے بجائے معیار تعلیم بڑھانے اور میرٹ پر توجہ دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر