{AF}
نوجوان قائد پاکستان سراج الحق کا باغ آمد پر بھرپور استقبال کریں گے،امجد یعقوب{/AF}
عبدالرشید ترابی کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں رابطہ عوام مہم شروع کریں گے ،نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کر کے اپنی تنظیم کا حصہ بنا کر کرپٹ نظام کے خلاف الم بغاوت کریں گے ،شباب ملی کے نوجوان قائدپاکستان کا ارجہ کے مقام پر بھرپور استقبال کرتے ہوئے بڑی ریلی میں انہیں باغ لیے کر جائیں گے،نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے شباب ملی ہر فورم پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے میرٹ کے قتل عام جاری ہے،باغ کا جلسہ آزاد کشمیر میں تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہوگا،کارکنان بھرپور تیاری کریں راولاکوٹ( پ ر) شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کے صدر امجد یعقوب نے اعلان کیا ہے کہ نوجوان قائد پاکستان سراج الحق کا باغ آمد پر بھرپور استقبال کریں گے،سراج الحق ملت اسلامیہ کے عظیم مجاہد لیڈر ہیں،طلبہ سیاست سے شاندار کردار ادا کیا،غازیوں اورشہیدوں کی سرزمین آمد پر ان کافقدالمثال استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے پاکستان کی موجودہ بحران کی صورت حال میں شاندار کردار ادا کیا ایک سوال کے جواب میں امجد یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ کا قتل عام نا انصافی عروج پر ہے یہ خطہ جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا بد قسمتی سے نا اہل قیادت کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہ کر سکے سراج الحق باغ جلسہ عام سے دوبارہ اسی تحریک کا آغاز کریں گے جو 1947ء میں ڈوگرہ فوج کے خلاف یہاں کے لوگوں نے شروع کی تھی ،امجد یعقوب نے کہا کہ نوجوان سرمایہ دارنہ نظام سے تنگ آچکے ہیں،آزاد کشمیر کو جاگیرداروں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے عبدالرشید ترابی کی قیادت میں عوام رابطہ مہم شروع کریں گے اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کر کے کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ شباب ملی نے ظلم کے خلاف اور معاشرے میں محکوم طبقے کی نمائندگی کی ارباب اختیار کو بہت دیکھ لیا مگر نوجوانوں کو ہمیشہ نعروں اور جھوٹی باتوں پر ہی ہمیشہ ٹرخایاگیا مگر اب کی بار نوجوان آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔