{AF}
سراج الحق کے دورہ باغ سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے دورہ باغ سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی،بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ بند کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ 68سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم ہو رہا ہے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کا دوہرا معیار سوالیہ نشان ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سراج الحق کا دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گا ،سراج الحق کے خاندان نے 1947ء میں تحریک آزادی میں قربانیاں دی ہیں اور ان کے عزیزواقارب کی قبریں آج بھی باغ میں موجود ہیں ارشد ندیم نے کہا کہ اس خطے کو آزاد کرانے میں قبائلیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ طاقت کے ذریعے آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے یہاں کے عوام اور مجاہدین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار اس خطے کے لوگ کشمیرکی آزادی تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔