سراج الحق کا دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر،بھارتی جارحیت اور نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہو گا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi سراج الحق کا دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر،بھارتی جارحیت اور نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہو گا،عبدالرشید ترابی{/AF}

 سراج الحق قومی قائد ہیں باغ کے عوام ان کا فقدالمثال استقبال کریں گے،بھارت کوبے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھرپو ر مہم کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی ریسکیو نہیں کیا گیا،حریت کانفرنس کے رزاکاروں نے لوگوں کو نکالا،حکومت ٹریڈ روٹس کو ایڈ روٹس میں تبدیل کرے ملوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی اداروں میں بے نقاب کیا جائے،ہندوستان نے طاقت کے ذریعے خطے میں اپنی بالادستی کو قائم کرنے کے لیے ہمیشہ پرامن اور نہتے لوگوں پر گولہ باری کی،سراج الحق کا دورہ باغ تحریک آزادی کشمیر ،بھارتی جارحیت اور نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہو گا،سراج الحق قومی قائد ہیں ان کا بھرپور فقدالمثال استقبال کیا جائے گا،باغ کے غیور عوام قائد پاکستان کا بھرپور استقبال کریں،ہندوستان کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر صف بندی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوٹ،بیس بگلہ،چہیڑاں اور دھوندار میں عید ملن اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق،امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور،مولانا ہدایت اﷲ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر اسے بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ حالیہ قیامت خیز سیلاب سے مقبوضہ کشمیر مکمل تباہ ہو چکا ہے وہاں پر رہنے والے لوگ اپنی زندگی مشکل حالات میں گزار رہے ہیں سردیوں کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے بھارتی حکومت کی جانب سے نہ تو کشمیریوں کو ریسکیو کیا گیا اور نہ این جی اوز اور خدمت کے فلاحی اداروں کو ان کی مدد کی اجازت دی انہوں نے کہا کہ ٹریڈ روٹس کو ایڈ میں بدلا جائے تا کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد کر یں،انہوں نے کہا کہ بھارت کو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے،قومی قیادت کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے صف بندی کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جب تک آزاد خطے میں دیانتدار اور باکردار قیادت نہیں آئے گی اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر