بھارتی کی جنگی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh aqeel ur rehmanبھارتی کی جنگی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

 بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے خوف و حراس پھیلا رہا ہے امریکہ اور اسرائیل اس کی پشت پر ہیں افواج پاکستان کو بھرپور جواب دینا چاہیے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی جنگی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے خطے میں خوف وحراس پھیلا رہا ہے،مشکل کی گھڑی میں آزاد کشمیر کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اسے قرارداد مذمت سے نہیں بلکہ مرمت سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے،شیخ عقیل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیریوں نے پر امن رہ کر بھارت کو موقع دیا کہ وہ مسئلے کوحل کرے مگر اس نے امن کا ناجائز فاہد ہ اٹھاتے ہوئے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے لوگوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے،افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دیں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے افواج پاکستان بھرپور جواب دیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے لوگوں کو اٹھا کر لے جا کے شہید کیا گیا ہے بھارت طاقت کے ذعم میں ہے پاک فوج بھرپور جواب دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر