{AF}
آزاد کشمیر کی تین بڑی دینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی اہم ملاقات،قادیانی سازشوں اور مغربی تہذیبی یلغار کے تدارک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}
تمام اہم مسائل پر مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے پر اتفاق،قادیانیوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ختم نبوت ؐ کانفرنسز کے انعقاد کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں قیامت خیز سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے حکومت اور ذرائع ابلاغ کو متحرک کرنے کا فیصلہ راولپنڈی( پ ر) آزاد جموں وکشمیر کی تین بڑی دینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی اہم ملاقات ہوئی،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،جمعیت علماء جموں وکشمیر کے امیر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری،جمعیت علماء اسلام آزاد جموں وکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر میں تمام اہم مسائل پر مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے،ملاقات میں تینوں راہنماؤں نے مشترکہ طور پر فیصلے کیے ہیں کہ آئندہ آزاد کشمیر میں قادیانیوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے اور مغربی تہذیبی یلغار کے تدارک کے لیے مشترکہ طور پر کانفرنسز منعقد کی جائیں گی،پہلے مرحلے پر ختم نبوتؐ کانفرنسز مشترکہ طور پر منعقد کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں قیامت خیز سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے مشترکہ طور پر حکومت اور ذرائع ابلاغ کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ملاقات میں تینوں راہنماؤں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد خطے میں مسلکی ہم آہنگی اور برادرانہ ماحول کو قائم رکھنے کے لیے بھی مشترکہ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا،اس سلسلے میں مرحلہ وار ختم نبوت اور یکجہتی کانفرنسز اور سیمینارز آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے جس میں ریاست کے تمام دینی قائدین ،علماء اور مشائخ اجتماعی طور پر خطاب فرمائیں گے،مشترکہ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عالمی طور پر جو تہذیبی یلغار ہمارے اوپر مسلط کی جارہی ہے ہمارے دینی اداروں اور ہماری اقدار کو ہدف بنایا گیاہے اس کے تدارک کے لیے بھی باہم اتحاد اور یکجہتی کا اہتمام حالات کا تقاضا ہے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری بھی موجود تھے۔