{AF}
بیرسٹر سلطان محمود کی جماعت اسلامی کے دفتر میں آمد،عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات ملین مارچ سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال{/AF}
برطانیہ میں ملین مارچ تحریک آزاد ی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گا،بیرسٹر سلطان محمود،عبدالرشید ترابی مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بھی اس طرح کی برطانیہ میں بڑی سرگرمی حالات اور وقت کا تقاضا تھا،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے شیڈول میں یہ ملین مارچ طے تھا چند دنوں میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کا اجلاس بلا کر ملین مارچ کی توثیق کریں گے،لندن ملین مارچ میں آر پار کی کشمیری قیادت شریک ہوگی،جن کو سفری دستاویز دستیاب نہیں ان کو سفری دستاویز کے لیے بھارت پر سفارتی دباؤ براؤکار لایا جائے گا،برطانیہ میں ملین مارچ کی کامیابی مسئلہ کشمیر کو دنیا میں ایک تازہ دم مسئلے کے طور پر اجاگر کرے گی جس سے ہندوستان پر بین الاقوامی دباؤ میں بھی اضافہ ہوگا راولپنڈی( پ ر) سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے دفتر میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات کی اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نور الباری،محمود الحسن چودھری،نثار شائق بھی موجود تھے،ملاقات میں دونوں قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ برطانیہ میں ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گا اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ملین مارچ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور اپنے دورہ امریکہ سمیت دیگر دوروں کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ تمام کشمیری قیادت اور جماعتیں سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کشمیر کاز کے لیے متفق ہیں اور ملین مارچ کو بھرپور انداز میں کامیاب کروائیں،اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے پروگرام کی نگرانی کرے گی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی سطح پر برطانیہ میں ملین مارچ طے تھا آئندہ چند دنوں میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کا سربراہی اجلاس بلا کر اس مارچ کی توثیق کے حوالے سے مشاورت کی جائے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس کی تباہ کاریوں سے 55لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اس مرحلے پر کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں سرگرمی بڑی ضروری تھی اور اس میں متاثرین کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی،اس سرگرمی سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گا اور ہندوستان پر دباؤ بڑھے گا وہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ میں ادارے،کمیونٹیز،اسلامک سینٹرز،مساجد ،سماجی تنظیمیں سب اس میں شریک ہوں تا کہ اس پروگرام کو بھرپور انداز سے کیا جا سکے،بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بدلتے حالات میں افغانستان میں امریکہ کے انخلا کے بعد صورت حال کے تناظر میں کشمیر کا حل ضروری ہے اور اس میں عالمی سطح پر دلچسپی بھی لی جا رہی ہے،کشمیریوں کو ان تمام مواقعوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔