{AF}
شباب ملی آزاد کشمیر نے اکمل حفیظ کے ساتھ بدتمیزی کرنے پرزرعی ترقیاتی بینک کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی{/AF}
راولاکوٹ میں تعنیات زرعی ترقیاتی بینک کے سٹاف کو ضلع بدر کیا جائے ،اگر کاروائی کرنے میں غفلت برتی گئی تو عدالت میں ہتھک عزت تک جائیں گے،آزاد کشمیر بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک کی برانچوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے راولاکوٹ( پ ر) شباب ملی آزاد جموں وکشمیر کے صدر امجد یعقوب،سیکرٹری جنرل گل نواز رحمان،نائب صدور خالد محمود زیدی،انجئینر نعمان اکرم،مظہر آفتاب اور مرزا تیمور بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز راولاکوٹ میں شباب ملی کے راہنما اکمل حفیظ کے ساتھ ذرعی ترقیاتی بینک کے سٹاف کی طرف سے بد تمیزی کرنے پر کہا ہے کہ انتظامیہ ذرعی ترقیاتی بینک فوری طور پر راولاکوٹ میں تعنیات سٹاف کو معطل کر کے ان کے خلاف کاروائی کرے،امجد یعقوب نے کہا کہ اکمل حفیظ کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے اہلکاروں کو انتظامیہ ذرعی ترقیاتی بینک فوری طور پر ضلع بدر کرے ورنہ آزاد کشمیر بھر میں ذرعی ترقیاتی بینک کی برانچوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے اور بھرپور احتجاجی تحریک کا آزاد کشمیر بھر میں آغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ اکمل حفیظ کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ ایک دیندار اور فرض شناس انسان اور شباب ملی کے اہم سرگرم کارکن ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ زرعی ترقیاتی بینک اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے راولاکوٹ میں موجود سٹاف کو فوری ضلع بدر کرے،اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہتھک عزت کے لیے عدالت جائیں گے۔