{AF}
جماعت اسلامی نے نثار احمد شائق کو تعلقات عامہ اور امور نوجوانان کی ذمہ داری سونپ دی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری نثار احمد شائق تعلقات عامہ اور امورنوجوانان کے ذمہ دار ہوں گے،ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے نثار احمد شائق کو ہدف دیا کہ وہ آزاد کشمیر بھر سے 500موثر سیاسی شخصیات کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،اسی طرح نوجوانوں کو بڑی تعداد میں شامل کریں۔