{AF}
اسلاممالک اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے لاکھوں متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے عملی اقدامات کرے،نورالباری{/AF}
مقبوضہ کشمیرکے متاثرین سیلاب کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والے قرارداد کو حکومت نے ٹیبل نہ کر کے کشمیریوں کو مایوس کیا،ہندوستان نے کشمیریوں کو حالات کو رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے اپنے فوجیوں اور ہندوو کو نکالا جارہاہے،لاکھوں کشمیری آج بھی ریسکیو کے منتظر ہیں اسلام آباد(پ ر)کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی اپیل پر اسلام آباد میں اقو ام متحدہ کے آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیرکے متاثرین کے لیے حتجاج کیا گیا ،احتجاج میں حریت کانفرنس کے نمائندوں اور آزاد کشمیرکی ڈپٹی سیپکر اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے نائب امیر وامیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہاکہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری مقبوضہ کے لاکھوں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرے ہندوستان نے کشمیریوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے،ہندوستان صرف اپنے فوجیوں ،سیاحوں اور ہندووں کو نکال رہاہے باقی لاکھوں کشمیری آج بھی ریسکیو کے منتظر ہیں،لاکھوں افراد آج بھی گھروں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں،انسانی لاشیں نکالنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے یہ تاریخ کا بدترین سیلاب ہے،اس موقع پر نورالباری نے کہاکہ کشمیریوں کی حکو مت پاکستان سے توقعات تھیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے گامگر اپوزیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے متاثرین کے لیے پاکستان کی پارلمینٹ میں قرارداد کی حمایت نہ کرکے حکومت نے مایوسی کا پیغام دیاہے،کشمیری پاکستان اور حکومت پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مرحلے پر اپنا کردارادا کریں گے اس میں شک نہیں ہے کہ پاکستان میں دھرنے اور سیلاب دنوں ہیں مگر اس کے باوجود بھی کشمیریوں کی امدا د کے لیے خصوصی اقدامات کا تقاضا تھا انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرسے مقبوضہ کشمیرجانے والے تمام ٹریڈ روٹس کو ایڈروٹس میں تبدیل کیا جائے۔