پاکستان کی حکومتیں قائد اعظم کے تصور کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپنائیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پاکستان کی حکومتیں قائد اعظم کے تصور کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپنائیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 پاکستان کے وکلاء حکومت کو مسئلہ کشمیر سے جان چھڑانے کی پالیسی اپنانے نہیں دیں گے،شفقت بھٹی،صدر بار ایسوسی ایشن راولپنڈی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر باہم مربوط کرکے با وقار نظام حکومت دیتے ہوئے ان کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،جنرل مشرف کے دور میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو پسپائی کا عمل شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے ،نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں 55لاکھ سے زائد متاثرین سیلاب کے لیے ابھی تک کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا،آزااد کشمیر میں آئینی اصلاحات کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد سفارشات مرتب کیں،حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،وکلا ،دانشور تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں،ہندوستان کی حکومت متاثرین سیلاب کی مدد نہ کر کے بے نقاب ہو چکی ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومتیں قائد اعظم کے تصور کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنائیں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر باہم مربوط کر کے باوقار نظام حکومت دینے کے ساتھ ساتھ ان خطوں کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شفقت بھٹی سابق چیف جسٹس منظور گیلانی سمیت دیگر وکلا ء نے خطاب کیا،اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پر جو پسپائی اختیار کی تھی اس کا عمل آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 50لاکھ افراد شدید سیلاب میں متاثر ہیں مگر نواز شریف نے ابھی تک ان کے لیے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا،ہندوستان حکومت پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان نے عالمی اداروں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزادی اور غلامی میں فرق دیکھیں کہ 2005ء کے زلزلے میں پاکستان کی عوام حکومت اور افواج نے تاریخی کام کیا،نہ صرف خود وہاں پہنچ کر متاثرین کی مدد کی بلکہ عالمی اداروں سے اپیل کر کے امداد کروائی مگر ہندوستان نہ خود مدد کررہا ہے اور نہ ہی عالمی ریلیف ایجنسیوں کو پھنسے ہوئے لوگوں کو نکلوانے میں مدد کرنے کی اجازت دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود بھی کشمیری اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ ہندوستان کو کشمیریوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ زمین اور اس سے حاصل ہونے والے وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے کوئی ایسے فارمولے پیش نہ کیے جائیں جن سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ بار میں کشمیر پر سیمینار رکھیں گے اور حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے جان چھڑانے کی پالیسی اپنانے نہیں دیں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ بانی پاکستان قوم کو بتا چکے ہیں پاکستانی قوم اور وکلاء اپنی شہ رگ کو ہر قیمت پر دشمن سے آزاد کروائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر