ریاستی جماعتیں اور قیادتیں پٹ چکی ہیں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ریاستی جماعتیں اور قیادتیں پٹ چکی ہیں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 ریاست میں عدل و انصاف کا فقدان اور مظلوم کی داد رسی کا کوئی انتظام نہیں ہے،دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں پوری انسانیت متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس موجود ہے آزاد خطے کو رول ماڈ ل بنا کر پوری دنیا میں تبدیلی کا عنوان بنائیں گے،جماعت اسلامی صحت،تعلیم اور خدمت کے میدان میں شاندار ریکارڈ رکھتی ہے،جماعت اسلامی کے پاس پڑھی لکھی با صلاحیت اور دیانتدار قیادت ہر سطح پر موجود ہے،عز م نو کے ساتھ میدان میں اتریں تبدیلی چاہنے والوں کو اپنے ساتھ شامل کر کے جماعت اسلامی کو مضبوط بنائیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ روایتی قیادتیں اور جماعتیں بری طرح پٹ چکی ہیں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے ریاست میں عدل و انصاف کا فقدان میرٹ کا قتل عام عروج پر ہے مظلوم کی داد رسی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل،نائب امراء جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،نورالباری،شیخ عقیل الرحمن،محمود الحسن چودھری،ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر خالد محمود خان ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس میں سالانہ طے شدہ اہداف کا جائزہ لیا گیااور آئندہ کے منصوبہ عمل پر بحث کی گئی،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دنیا کے سارے باطل اور طاغوتی نظام بڑی تیزی کے ساتھ انجام سے دوچار ہو رہے ہیں اور پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے جماعت اسلامی اسی متبادل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک حقیقی رول ماڈل بنا کر دنیا میں تبدیلی کا عنوان بنیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری روایات کے مطابق شوریٰ کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے اﷲ تعالیٰ نو منتخب اراکین شوریٰ کو حلف کے تقاضے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اور ایسے فیصلے اور اقدامات کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے جس کے نتیجے میں ہم اپنے اہداف کی طرف پیش قدمی کرسکیں اسلامی اجتماعیت کے دو بنیادی اصول ہیں ایک شورایت اور اطاعت نظم ہیں،جب فیصلے ہو جائیں تو پھر پوری ٹیم کو یکسوئی کے ساتھ نیچے میدان عمل میں اتر جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سیشن کے دوران پیش قدمی کی ہے جماعت اسلامی کے ادارے اور افراد اپنے اپنے محاذوں پر مصروف جہد ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد ی کشمیر میں بھی جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے بھرپور کردار ادا کیا،ملکی سطح ہو یا عالمی فورمز ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،اس کی ضروریات اور تقاضوں کی سعی اور کوشش کی،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر عوام کے حقوق کے حصول میرٹ کی بالادستی اور عوامی خدمات کو بھی جماعت اسلامی نے بھرپور انداز سے کیا ہے،ہزاروں یتیم بچے ،بیوئیں جن کی جماعت اسلامی کفالت کر رہی ہے اس کے ادارے کفالت کر رہے ہیں ماڈل دینی ادارے آزاد کشمیر میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ،جمعیت طلبہ عربیہ،تنظیم اساتذہ،حلقہ خواتین سمیت دیگر ادارے اور تنظیمیں اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہیں اور انسانوں کو اﷲ کے ساتھ وابستہ کرنے کا اہتمام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی خطے میں حقیقی تبدیلی لائے گی اور حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے اس موقع پر بھی جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کر رہی ہے اس موقع پر سیلاب میں جابحق ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت بھی کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر