{AF}
نواز شریف فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کے متاثرین کے لیے واضح پالیسی کا اعلان کریں،عبدالرشید ترابی،سراج الحق {/AF}
ٹریڈ روٹس کو ایڈ روٹس میں تبدیل کریں،OICعالمی برادری،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی تاز ہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کشمیریوں کی امداد کرے،ایک سو ارب سے زائد کا نقصان مقبوضہ کشمیر میں ہوا ہے،50لاکھ لوگ متاثر،7لاکھ افراد مکانات کے چھتوں اور درختوں پر ریسکیو کے منتظر ہیں،سید صلاح الدین،غلام محمد صفی،سید یوسف نسیم،غلام نبی نوشہری،رفیق ڈار،محمود ساغر،نورالباری اور دیگر حریت قائدین کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے راہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صدی کا بدترین اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں55لاکھ لوگ متاثر ہوچکے جبکہ 7لاکھ لوگ گھروں کی چھتوں اور درختوں پر ریسکیوں کے منتظر ہیں،سراج الحق نے کہا کہ سرینگر شہر اور قصبات اور دیہات تا حال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں تمام کاروباری مراکز فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں،یوں کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق 3لاکھ کاروباری مراکز اور دکانیں 15ہزار کلو میٹرمیں سے 12ہزار کلو میٹر سٹرکیں،ہسپتال اور سکولز تباہ ہو چکے ہیں،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے آج حریت کانفرنس سے مشاورت کی ہے اور ان سے تباہی کی تفصیلات حاصل کی ہیں وہ سب ہوشربا ہیں،سراج الحق نے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارتی قابض افواج نے ریسکیومیں بہت امتیازی سلوک کیا ہے اس میں ان کا ہدف صرف اپنی پھنسی ہوئی افواج ،سیاح یا غیر مسلم کمیونٹیز ہیں،کشمیر ی بے سروسامانی کے عالم میں پڑھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل ککرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے آزاد کشمیر میں 2005کے زلزلہ کے موقع پر کشمیریوں کی امداد کی تھی ،سرا ج الحق نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے کہ وہ اس موقع پر دو طرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کو برؤے کا لاتے ہوئے متاثرین کی امداد کا اہتمام کرے اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف خود بھی ان کی امداد کا ٹھوس اعلان کریں،سراج الحق نے کہا کہ ہم وزیر اعظم ہندوستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس المیہ کو سیاسی سے زیادہ انسانیت کی بنیادوں پر پیش نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی ریلیف ایجنسیوں کو خدمت کا موقع دیں اور مقبوضہ و آزاد جموں وکشمیر کی درمیان تمام تجارتی راستوں کو ریلیف کے لیے کھولنے کا اہتمام کریں،سرا ج الحق نے کہا کہ میں قائدین حریت جناب سید علی گیلانی،جناب عمر فاروق،جناب شبیر شاہ،جناب یاسین ملک،جناب محمد عبداﷲ وانی،جناب امیر جماعت اسلامی اور دیگر قائدین کو جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے بھرپور یقین دلاتا ہوں کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم حکومتوں اور عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ متاثرین کی سہولت کا اہتمام کیا جائے اور پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ دستیاب وسائل کے ساتھ متاثرین کی امداد کا اہتمام کریں،پریس کانفرنس میں عبدالرشید ترابی،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر، حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر و متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،غلام محمد صفی،سید یوسف نسیم،غلام نبی نوشہری،رفیق ڈار،محمود ساغر،نورالباری اور دیگر حریت قائدین بھی موجود تھے۔