{AF}
مقبوضہ کشمیرکے لاکھوں متاثرین پاکستان اور عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
پونچھ راجوری اور سرینگر سمیت مقبوضے کشمیرکے علاقے بدترین تباہی کا شکا رہوئے ،یہ تاریخ کی بدترین تباہی ہے،ہندوستان کو اس کی کوئی پروانہیں کہ سب کشمیری مر جائیں،ہندوستان حکومت اپنے فوجیوں اور ہندووں کو نکالنے پر لگاہوا ہے ،حکومت پاکستان تاحال کوئی موثر حکمت عملی نہ اپناسکی،پاکستان حکومت عوام اور آزاد کشمیرکی حکومت اور عوام اپنے بھائیوں کی اس مصیبت کی گھڑی میں بھرپور تعاون کریں،ملکی اور غیر ملکی این جی اوز اور اقوام متحد ہ کو متحرک کیا جائے تاکہ انسانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے،جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب لاہور(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے لاکھوں سیلاب سے متاثرین پاکستان اور عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں،اس نازک مرحلے پر پاکستان کی حکومت اور عوام آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام سب مل کر اپنے بھائیوں کو بچائیں،مقبوضہ کشمیرمیں پونچھ راجوری سرینگر سمیت دیگر علاقے سیلاب سے شدید متاثرہوئے ہیں،اسی طرح آزادکشمیراور گلگت بلتستا ن بھی متاثرہوئے مگر تاریخ کی بدترین تباہی مقبوضہ کشمیرمیں آئی ہے اور اوپر سے ہندوستان نے متاثرین کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،ہندوستان کی حکومت اور فوج اور اس کے سارے ادارے اپنے ہندووں اور فوج کو نکالنے پر لگائے ہوئے ہیں ان کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے سارے مسلمان مر جائیں،ہندوستان نے اس مرحلے پر بھی بدترین مسلم دشمنی کا ثبوت دیاہے،ان خیالات کا انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان تاحال کوئی موثر حکمت عملی تشکیل نہ دے سکی اس پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے عالمی اداروں اور اسلامی ممالک کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ دیں گے حکومت پاکستان اس حوالے خود کوئی میکنزم تیار کرے تاکہ فوری طورپر اپنے بھائیوں کو بچایا جائے انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت کسی ریلیف ایجنسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہی وہ آج بھی کشمیریوں سے انتقام لے رہی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کوئی موثر کردار ادا کرے اور عالمی اداروں کو بھی متحرک کرے اوراپنی این جی اوز سے بھی اس پر کام کریں،انھوں نے کہا پوری قوم مل کر اس کا مقابلہ کرے اس کے لیے آزاد کشمیرکی سیاسی جماعتوں نے مل کر اعلان کر دیاہے اور ریاست کے وزیر اعظم نے کیاہے انھوں نے کہاکہ تجارتی راستوں سے یہ ریلیف کا کام ہوسکتاہے پاکستان ہندوستان پر عالمی دباؤ بڑھائے تاکہ راستے کھل سکیں اور کشمیریوں کی انسانی بنیاد پر مدد کی جاسکے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب کی تاریخی مدد کررہی ہے اس پر پوری کشمیری قوم جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔