اقوام متحدہ اسلامی ممالک اور دنیابھر کے رفاعی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں انسانی بنیادوں پر امداد بہم پہنچائیں،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkاقوام متحدہ اسلامی ممالک اور دنیابھر کے رفاعی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں انسانی بنیادوں پر امداد بہم پہنچائیں،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر{/AF}

 یہ سیلاب گزشتہ 109 سالہ تاریخ میں بربادی کا ایک ریکارڈ ہے ۔ گورنمنٹ کا پورا ڈھانچہ بھی تباہ ہو گیاہے ، سب سے زیادہ تباہی سری نگر شہر میں ہوئی اس سیلاب نے صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک کروڑ لوگوں کو براہِ راست متاثر کیا ہے سرینگر( پ ر)امیرِ جماعتِ اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر محمد عبداﷲ وانی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید فیاض نے UNO ، OIC اسلامی ممالک اور دنیابھر کے رفاعی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں انسانی بنیادوں پر امداد بہم پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنوں نے سب سے بڑھ کرمصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دیا ہے ، پہلے Rescue کا کام کیا اور اب ریلیف پہنچانے میں بھی سب سے آگے اپنا فرض منصبی نبھا رہے ہیں اور بلا شبہ دوسری سیاسی ، سماجی و دینی تنظیمیں بھی اپنی بساط کے مطابق یہ کام انجام دے رہی ہیں ۔ امیر جماعتِ اسلامی محمد عبداﷲ وانی صاحب اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید فیاض نے جماعتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ریلیف کیمپوں کی فہرستیں بھی جاری کی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ستمبر 2014 کے سیلاب نے پورے جموں و کشمیر کو نہ صرف پوری دنیا سے کاٹ دیا ہے بلکہ ہمسایہ کی ہمسایہ تک رسائی بھی ناممکن بنا دی ہے ۔ سیلاب نے سڑکوں ، فصلوں ، میوہ باغات ، گھروں ، کمرشل اکائیوں ، مواصلاتی رابطوں ، سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ رابطوں کو منقطع کر دیا ہے ۔ سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوا ، ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ، لاکھوں مکان ، کمرشل ادارے ، سکول اور رہائشی عمارتیں برباد ہوئیں ، کھربوں روپوں کی املاک کا نقصان ہوا۔ یہ سیلاب گزشتہ 109 سالہ تاریخ میں بربادی کا ایک ریکارڈ ہے ۔ گورنمنٹ کا پورا ڈھانچہ بھی تباہ ہو گیاہے ، سب سے زیادہ تباہی سری نگر شہر میں ہوئی اس سیلاب نے صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک کروڑ لوگوں کو براہِ راست متاثر کیا ہے ۔ ضلع سری نگر : لال بازار، نشاط ، ہارون، صورہ ، حیدرہ پورہ ، بٹہ مالو، نوگام، سولنہ اور جواہر نگر ضلع بڈگام: سویہ بگ، مانچھواہ ، وڑون، چاڈورہ ،ضلع پلوامہ : اگلر، ڈوری پورہ، راج پورہ، ترال، ڈاڈ سرہ ، بوگنڈ ،ضلع شوپیاں : ضلع آفس ، موہن پورہ ،کلگام: چولگام ، دمھال ہانجی پوری ، داتوہ کنڈی مرگ، داروسلام کلگام، محمد پورہ ، کاڈر ،ضلع اسلام آباد : مسجد بیت المکرم، کوکرناگ، سنگم، ڈورو، اکن گام ،ضلع گاندر بل : صفا پورہ ، بہامہ ، کولگام،ضلع بانڈی پورہ آفس،ضلع بارہمولہ : سوپور، بارہمولہ ،ضلع کپواڑہ : ضلع آفس لولاب

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر