{AF}
عبدالرشید ترابی کا متاثرین سیلاب کی فوری امداد کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کو تفصیلی خط {/AF}
وادی کشمیر کی تقریباً پچاس لاکھ آبادی شدید طور پر متاثر ہے ، سات لاکھ سے زائد افراد مکانوں کی چھتوں یا درختوں پر زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،عبدالرشید ترابی مال و اسباب ‘بازار و مارکیٹ سب کچھ تباہ ہوگیا،فصلات اور لائیو سٹاک بھی بری طرح متاثر ہیں،بھارتی حکومت اور افواج کی طرف سے ریسکیو آپریشن میں زبردست امتیاز برتا جار ہا ہے،پاکستان خود بھی سیلاب اور دیگر مسائل کی زد میں ہے لیکن موجودہ صورت حالات میں حکومت پاکستان ہی سے توقعات ہیں کہ وہ ان کے لیے امید کی کرن بنے خط کا متن اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے وزریا اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ایک تفصیلی مکتوب تحریر کیا ہے ،ترجمان کے مطابق خطہ میں تحریک کیا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے بزرگ قائد حریت سے کل ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات ہوئی ۔ ان کے کہنے کے مطابق وادی کشمیر کی تقریباً پچاس لاکھ آبادی شدید طور پر متاثر ہے ۔ سات لاکھ سے زائد افراد مکانوں کی چھتوں یا درختوں پر زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ مال و اسباب ‘بازار و مارکیٹ سب کچھ تباہ ہوگیا‘ فصلات اور لائیو سٹاک بھی بری طرح متاثر ہیں ۔ بھارتی حکومت اور افواج کی طرف سے ریسکیو آپریشن میں زبردست امتیاز برتا جار ہا ہے ۔ صرف قابض افواج اورپھنسے ہوئے سیاحوں پر ہی ان کی توجہ ہے ۔ پاکستان خود بھی سیلاب اور دیگر مسائل کی زد میں ہے لیکن موجودہ صورت حالات میں حکومت پاکستان ہی سے توقعات ہیں کہ وہ ان کے لیے امید کی کرن بنے ۔بلاشبہ آپ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا ہے لیکن مقبوضہ ریاست کے قائدین اور عوام آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔ خدا نخواستہ ان کی بر وقت اور بھر پور حوصلہ افزائی نہ ہو سکی تو لاکھوں افراد کی شہادت کی صورت میں تاریخ کا عظیم سانحہ رونما ہو سکتا ہے‘ اس لیے اس سلسلے میں فوری اقدامات کا اہتمام ہونا چاہیے،پوری وادی میں انسانی لاشیں اور مردہ مال مویشیوں پانی پر تیر رہی ہیں پانی اترنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔ اس کے لیے فضائی سپرے کا اہتمام از بس ضروری ہے ۔ اس کے لیے ایک بین الاقوامی مہم ہی مسئلہ حل کر سکتی ہے جسے یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کی تشکیل ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کی سری نگر دورہ کی پیشکش بھی ایک اچھا پیغام ثابت ہو سکتی ہے ۔ امید ہے ان معروضات پر فوری اقدامات کا اہتمام فرمائیں گے۔