{AF}
آزاد خطے میں بے پناہ وسائل موجود ہیں،دیانتدار اور مخلص قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کا استعمال نہیں کر سکے، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
کوٹلی،گل پور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں بے پناہ وسائل موجود ہیں،دیانتدار اور مخلص قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کا استعمال نہیں کر سکے،کرپشن عروج پر ہے میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے عام آدمی کوئی انصاف میسر نہیں ہے جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے ترجمان بن کر ملی جذبے کے ساتھ ان کی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماع کارکنان اور اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالحمید چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی ،زاہد الحسن چودھری ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی حلقہ1کوٹلی،اجمل جنجوعہ،عبدالرزاق اور دیگر نے خطاب کیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری قوم کو ایسی روایتی لیڈر شپ ملتی ہے جو ان کے مسائل کے حل کے بجائے اپنے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہیں،قبیلوں اور برادریوں اور علاقوں میں عوام کو تقسیم کر کے نفرتیں پروان چڑھائی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے کے لیے ناسور ہے،جس کی وجہ سے حالات انتشار کی طرف جا رہے ہیں اور نوجوانوں میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ کے قتل عام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ پڑھے لکھے نوجوان مایوس ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر نا اہل اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے ترجمان بن کر ان کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلیں اور روایتی پارٹیوں اور قیادتوں سے عوام کو نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمران فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہیں مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں امداد سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کے گئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پورا سیلاب کی زد میں ہے حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کی طرف سے ایسے وقت میں ان کے حالات سے بے خبر رہنا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دباؤ ڈال کر بھارت کو مجبور کر کے وہ وہاں لوگوں کو ریلیف فراہم کرے اور یہاں سے جو لوگ ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں راستے کھولے جائیں تا کہ ہم ان کی بحالی کے لیے کردار ادا کرسکیں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور اس جدوجہد کو جاری رکھے گی۔