{AF}
پاکستانی قوم کشمیریوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،سراج الحق،عبدالرشید ترابی {/AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا پیغام پہنچایا،جلد آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو جمع کر کے آئندہ کے لائحہ عمل طے کریں گے،اجلاس سے سید یوسف نسیم،غلام محمد صفی،الطاف بٹ،رفیق ڈار اور محمود ساغر کا خطاب اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس ہوا ،جس میں حریت کانفرنس کے تمام نمائندوں نے شرکت کی،ترجمان کے مطابق اجلاس میں حریت قائدین نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورت حال پر بریفنگ دی اورسیلاب کی تباہ کن صورت حال اور قائدین حریت کی تجاویز سے آگاہ کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین حریت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر تباہی کے حوالے سے اقدامات کا نہ ہونا انتہائی مایوس کن ہے،جس کی وجہ سے کشمیری مایوسی کا شکار ہیں،کشمیر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے لوگوں کو بچانے کے بجائے صرف میڈیا سرگرمی کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے انہوں نے کہا کہ 50لاکھ کشمیر ی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں بین الاقوامی برادری نے کردار ادا نہ کیا تو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں قائدین حریت اور ہمارے گھروں عزیر و اقارب سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا لاکھوں لوگ اپنے گھروں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھے ہوئے امداد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا حکومت پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے ان حالات سے لاتعلقی کا مظاہرہ انتہائی افسوس ناک ہے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے اندر بھی سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئی اور حکومت سے شکوہ تو کیا جا سکتا ہے مگر پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے اور ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کی پشت پر کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قیادت سے روابط کر کے جلداز جلد کل جماعتی مشاورت رکھی جائے گی،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا اہل کشمیر کے نام پیغام پہنچایا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں ہم نے کبھی بھی اپنے ان بھائیوں کو نہیں بھلایا ،بھارت کی جمہوریت سب کے سامنے آچکی ہے آج بھی مشکل کی گھڑی میں بھارت کا تعصبانہ رویہ دنیا دیکھ رہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قائدین حریت کی تجاویز کشمیری قیادت تک پہنچائی جائیں گی اور جماعت اسلامی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں ان کی مدد کرنا ہمارے اوپر فرض ہے جماعت اسلامی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کرے گی،اجلاس سے سید یوسف نسیم،غلام محمد صفی،محمود ساغر،رفیق ڈار،الطاف بٹ اور دیگر حریت قائدین نے خطاب کیا۔