{AF}
جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام آل پارٹیز گرینڈ الائنس کا اجلاس{/AF}
باغ ( پ ر )جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام آل پارٹیز گرینڈ الائنس کا اجلاس سابق وزیر اور ممبر اسمبلی سردار میر اکبر زیر صدار ت ہوا جس میں جماعت اسلامی ‘مسلم لیگ نون ‘ مسلم کانفرنس ‘ اور جے کے پیپلز پارٹی کے قائدین نے شرکت کی ‘ اجلاس کے بعد سردار میر اکبر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار سے اہم ملاقات کی ‘ ترجمان کے مطابق آل پارٹیز گرینڈ الائنس کے ترجمان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نثار شائق نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کو باغ ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سردار میر اکبر خان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بتایا کہ باغ ویمن یونیورسٹی میں میرٹ سے ہٹ کر تقرریان کی گئی ہیں ان کو فوری منسوخ کیا جائے ۔ پچانوے فیصد میل سٹاف رکھا گیا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پچانوے فیصد پڑھے لکھے فی میل سٹاف کو رکھا جائے اور ارجہ سے لے کر ریڑہ تک مین روڈ کے ارد گرد کسی بھی جگہ پر اس کا کیمپس قائم کیا جائے ۔ ڈگری کالج ‘ ٹیکنیکل کالج کو ختم نہ کیا جائے ۔ اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ وہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام قبول نہیں کریں گے یونیورسٹی کسی علاقے یا برادری کی نہیں ہے ‘ بلکہ پورے کشمیر کی یونیورسٹی ہے اگر میرٹ ہوگا تو عالمی فنڈز بھی اس کو ملیں گے اور ہم بھی تعاون کریں گے اگر میرٹ ہیں ہوگا تو ہم بالکل تعاون نہیں کریں گے۔ آل پارٹیز اجلاس میں متاثرین سیلاب اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔مسلم کانفرنس سے سردار میر اکبر خان ‘مسلم لیگ نون سے راجہ عبدالحفیظ ‘ رانا سرفرارز ‘ جماعت اسلامی سے عثمان انور ‘ نثار احمد شائق ‘ حاجی افراہیم ‘ جے کے پی پی سے خالد گردیزی ‘ رفیق طارق ‘سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔