سیلاب اور زلزلے اﷲ کی ناراضگی کا باعث آزمائش اور عذاب کی صورتیں ہیں قوم اور حکمران اجتماعی توبہ کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi سیلاب اور زلزلے اﷲ کی ناراضگی کا باعث آزمائش اور عذاب کی صورتیں ہیں قوم اور حکمران اجتماعی توبہ کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے اﷲ راضی ہوگا تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اﷲ کو رضی کیا جاسکتاہے،آج قرآن کا ہم پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم اس کے نظام کو نافذ کریں،ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے بھائیوں کی متیں اٹھارہے ہیں ان کو قبروں کے حوالے کرکے آتے ہیں مگر دل میں تبدیلی پیدا نہیں ہوتی قرآنی تعلیمات اور اسوہ رسول ﷺ کو چھوڑ کر ہم پتھر دل ہوگئے ہیں،حکمران اپنے رویوں میں تبدیلی کریں عد ل وانصاف پر مبنی فیصلے کریں اور عدل کا نظام قائم کریں،سیلاب میں آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے،عوام ایک دوسرے کی مدد کریں مظفرا ٓباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سیلاب اور زلزلے اﷲ کی ناراضگی کے باعث آزمائش او رعذاب کی مختلف صورتیں ہیں،جو لوگ ان سے سبق حاصل کرتے ہوئے اﷲ کی طرف رجوع کرتے ہیں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں اور جو الٹے پھر جاتے ہیں ان کے لیے اور تباہی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم اور حکمران اجتماعی طورپر توبہ کریں تاکہ اﷲ کی رحمت متوجہ ہو اور ہماری آزمائش میں کمی آئے آج ہم اپنے ہاتھوں سے متیں قبروں میں اتاررہے ہیں مگر ہمارے دل پتھر ہوچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفر آباد کے امیر سید نذیر حسین شاہ کے بڑے بھائی قاضی اشرف کی وفات پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان سمیت دیگرقائدین بھی موجود تھے،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے متاثرین سیلاب کے علاقوں کا دورہ کیااور متاثرین کے مسائل سنیں اور ان مرحومیں کے ہاں تعزتیں کیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے اﷲ رضی ہوگا تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اﷲ کو راضی کیا جاسکتاہے،آج قرآن کا ہم پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم اس کے نظام کو نافذ کریں،ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے بھائیوں کی متیں اٹھارہے ہیں ان کو قبروں کے حوالے کرکے آتے ہیں مگر دل میں تبدیلی پیدا نہیں ہوتی قرآنی تعلیمات اور اسوہ رسول ﷺ کو چھوڑ کر ہم پتھر دل ہوگئے ہیں،حکمران اپنے رویوں میں تبدیلی کریں عد ل وانصاف پر مبنی فیصلے کریں اور عدل کا نظام قائم کریں،سیلاب میں آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے،عوام ایک دوسرے کی مدد کریں ،تاکہ متاثرین بحال ہوں ،انھوں نے کہاکہ زلزلے کے بعد ایک بار پھر ایک اور آزمائش نازل ہوئی ہے قوم اﷲ کی طرف پلیٹ آئے یہ جھٹکے مسلمانو ں کو خبردار کرنے کے لیے ہیں جوعقل رکھتے ہیں ان کے لیے اشارے ہیں،انھوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار نے امت کو اسلام سے دور کردیا ہے آج ہمارے اوپر مغرب کا فرسودہ نظام مسلط ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں۔انسان اپنے مقصد وجود پر غور کرے توسارے راز کھل جائیں۔اﷲ نے انسان کو اپنی بندگی اور اپنے نظام کو قائم کرنے کے لیے اس امتحان گاہ میں بھیجا ہے،یہ دنیاایک امتحان گاہ ہے یہ کھیل تماشہ نہیں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر