{AF}
حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے وسائل کارخ متاترین کی طرف موڑکر ان کی بحالی پر لگائے عبدالرشید ترابی {/AF}
وفاقی حکومت فراخدلی سے موجودہ سیلاب سے آزاد کشمیرمیں متاثرین کی امداد کرے،حکومت آزاد کشمیرفوری طور پر مہاجرین کی آبادی کاری کے لیے متبادل جگہ کا بندوست کرے،فنڈز کو حقیقی متاترین تک پہنچایا جائے کرپشن کرنے والوں کو چوکوں میں الٹا لٹکائیں گے،جماعت اسلامی کی کارکن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی مدد کریں،باغ مہاجرکیمپ کی تباہی کے بعد حکومت متبادل رہائش گاہ فراہم کرے باغ (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت غیر ترقیاتی انتظامی اخراجات کم کرکے اپنے وسائل کا رخ متاثرین کی طرف کرے تاکہ متاثرین فوری طورپر بحال ہوجائیں،ان خیالات کا ظہار انھوں نے باغ میں مہاجرکیمپ کے دورے کے موقع پر مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء انھوں نے باغ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کو دورہ کیا مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت کی ذمہ دار ہے کہ وہ مہاجرین کے لیے متبادل رہائش کا فوری طور بندوبست کرے،مہاجرین نے تحریک آزادی کشمیرمیں اہم کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں ان کے مسائل پہلی فرصت میں حل کیے جائیں،عبدالرشید ترابی نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ فراخدلی سے سیلاب سے متاثرہونے والوں کی امداد کرے تاکہ یہ افراد جلد بحال ہوجائیں،حقیقی متاثرین تک امداد پہنچائی جائے اس میں کرپشن کرنے والوں کو چوکوں میں الٹا لٹکائیں گے،انھوں نے کہاکہ یہ آزمائش کا وقت ہے پوری قوم مل کر اس آزامائش سے نکلے،اس میں ذاتی برداری کے دائرے سے نکل کر سب کی خدمت کی جائے یہ ہم سب کافرض ہے،انھوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور الخدمت فاؤئنڈیشن کے رضا کار وں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی خدمت کریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ زندہ قومیں اس طرح کی سماوی آفات کا مقابلہ مل کر کرتی ہیں یہ کوئی پوائنٹ سوکورنگ کا مسئلہ نہیں ہوتا یہ متاثرین کی بحالی کا مسئلہ ہوتا ہے متاثر کا تعلق جس علاقے اور قبیلے سے ہوا س کی مدد کرنا اسلام ہمیں درس دیتا ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ بلاتفریق متاثرین کی خدمت کی ہے اور اپنی شاندار روایات کو جاری رکھتے ہوئے خدمت کریں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی متاثرین کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ ہے۔