دریا ئے کورنگ کے مضافات میں بسنے والے کشمیری مہاجرین شدید متاثرہوئے کوئی پرسان حال نہیں ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariدریا ئے کورنگ کے مضافات میں بسنے والے کشمیری مہاجرین شدید متاثرہوئے کوئی پرسان حال نہیں ہے،نورالباری{/AF}

 وزراء اور ممبران اسمبلی غائب بندر بانٹ کو بے نقا ب کریں گے حکومت فوری طورپر مہاجرین کے مسائل کی طرف توجہ دے،نائب امیر اور امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری کا متاثرہ بستیوں کا دورہ راجہ فاضل امیر ضلع اسلام آباد الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اسلام آباد کے صدرمولاناخالد عمران خالد اور سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد یاسین بدربھی ہمراہ تھے اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وامیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے دریا کورنگ کے مضافات میں بسنے والے کشمیری علاقوں کا دورہ کیا جو موجودہ سیلاب سے بری طرح متاثرہ ہوئے ہیں ان کے ہمراہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے امیر راجہ فاضل ،سیکرٹری یاسین بدراور الخد مت فاؤنڈیشن ضلع اسلام کے صدر مولانا خالد بھی ہمراہ تھے ،اس اموقع پر گفتگوکرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ متاثرین نے کہاہے کہ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ ابھی تک یہاں نہیں آیا ہے اور وزراء اورممبران سب غائب ہیں وہ جعلی طریقے سے معاوضے حاصل کرکے اپنے منظور نذ رافراد میں تقسیم کریں گے ،ان موقع پر نورالباری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شفاف طریقے سے متاثرین کی فوری مدد کریں اور انھوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدیت جاری کی کہ وہ اس امداد کی نگرانی بھی کریں اور الخدمت فاؤئنڈیشن ان متاثرہ افراد کی فوری مدد کرے ،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کی ہر ممکن مدد کریں گے ان کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر