گلگت بلتستان کو عالمی سازشوں سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی جیسی نظریاتی قوت کامستحکم ہونا وقت کا تقاضاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi گلگت بلتستان کو عالمی سازشوں سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی جیسی نظریاتی قوت کامستحکم ہونا وقت کا تقاضاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 جماعت اسلامی آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور انداز سے حصے لے کر موثر پارلیمانی قوت بنے گی،جماعت اسلامی واحدت کشمیرکی علامت ہے،خطے کے نوجوان عالمی استعمار کا خصوصی ہدف ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کو اسلامی کی اعلیٰ تعلیم سے روشناس کرواکر اپنے ساتھ وابستہ کرے،معاشرے میں پھیلائے ہوئے اچھے اور تبدیلی چاہنے والوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے،جماعت اسلامی کے سوا حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی جیسی نظریاتی جماعت کی موثر نمائندگی کا نہ ہونا نظریات پاکستان کی کمزور کرنے کے مترادف ہے گلگت (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں جماعت اسلامی جیسی نظریاتی قوت کا مستحکم اور مضبوط ہونا وقت اور حالات کا تقاضاہے،جماعت اسلامی کے اراکین ،کارکنا ن اور ممبران نے نامساعد حالات میں بھی عوام کی شاندار خدمت کی ہے اور میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،گلگت بلتستان عالمی استعمار کی سازشوں کو خاص ہدف ہے اس کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ یہاں جماعت اسلامی مضبوط ہواور وہ موثر پارلیمانی قوت ہو،جماعت اسلامی نہ صرف آمدہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں بھرپورا نداز سے حصہ لے گی بلکہ آزاد کشمیرمیں بھی بھرپور انداز سے حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی قوت بن کے عوام کی خدمت کرے گی اور تحریک آزادی کشمیرکے لیے کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس اور بعد ازاں مظفر علی مظفر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مشتا ق ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرارشد ندیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیری مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے یہاں کے عوام کے لیے ان کے آئینی حقوق کے حصول اورباہم اتحاد اور یکجہتی کے لیے جو بے مثال خدمات سرانجام دیں ہیں ان کی ہرسطح پر اعتراف کیا جارہاہے،بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دیں جماعت اسلامی کے لیے نئے افراد کار تیار کریں ان کو شامل کریں خاص کر نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کریں وہ مغرب کا خاص ہدف ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ باہم اتحاد اور اتفاق پیدا کرکے اپنے لیے دعوت کو راستہ نکالیں ،علماء کرام سے رابطہ بڑھائیں، انھوں نے کہاکہ سابق امیر جماعت اسلامی مظفر علی مظفرعظیم شخصیت تھے انھوں نے جماعت کے لیے کام کیا وہ علمی ادبی اور ماہر تعلیم تھے ان کے مشن کا تقاضاہے کہ اس وعوت کو آگے بڑھایا جائے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ بھی یہی ہے کہ ان کے مشن کو تکمیل تک پہنچایا جائے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں نظریاتی قوت کا موثر نمائندگی نے کے نقصان سب کے سامنے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر