جماعت اسلامی آزاد کشمیرعوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے سیاسی کردار ادا کررہی ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی آزاد کشمیرعوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے سیاسی کردار ادا کررہی ہے،نورالباری{/AF}

ہندوستانی عدلت کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنرکے خلاف حریت قائدین سے ملنے کی پاداش میں درج ہونے والے مقدمے پر حکومت پاکستان کی طرف سے مناسب روعمل نہیں کیا،پاکستان عالمی استعمار کے نشانے پر ہے موجودہ حالات افراتفری کے متقاضی نہیں ہیں، موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت اپوزیشن کا کردار قابل تحسین ہے،حکومت آزاد کشمیر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے یہاں کے نان نہاد نمائندے لوٹ مار میں مصروف ہیں اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے نائب امیر وامیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہاہے کہ نریند مودی کے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیراور سیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ اور مظالم میں اضافہ ہوچکاہے،ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کے خلا ف حریف قائدین سے ملنے کی پاداش میں درج ہونے والے مقدمے سے ہندوستان کی عدالتوں اور حکمرانوں کی اصلیت سامنے آچکی ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے اس پر ردعمل اس طرح سامنے نہیں آیا جس کا حالات تقاضا کرتے تھے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع راجہ فاضل تبسم نے بھی خطاب کیا،نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعوامی امنگوں اور احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا سیاسی کردارادا کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ ،پاکستان عالمی استعمار کے نشانے پر ہے موجودہ حالات افراتفری کے متقاضی نہیں ہیں، موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت اپوزیشن کا کردار قابل تحسین ہے،حکومت آزاد کشمیر پاکستان میں مقیم مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے یہاں کے نام نہاد نمائندے لوٹ مار میں مصروف ہیں،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ جائے گا جماعت اسلامی ان کے شانہ بشان ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر