{AF}
عبدالرشید ترابی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے اہم ملاقات عوامی مسائل مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}
اپنی کابینہ کے ہمراہ مظفرآباد گیا اب وزیراعظم اوران کی کابینہ کی آمد کا منتظر ہوں صدر ریاست کا دورہ خوش آئندہ تھا،جماعت اسلامی نے ہمیشہ دونوں خطوں کو ملانے میں پل کاکردار ادا کیاان کے شکرگزارہیں،جماعت اسلامی کی قیادت کی طرح دیگر سیاسی قائدین کو بھی یہاں آنا چاہیے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایسا عادلانہ نظام اور معاشرہ قائم ہوجو مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے لیے باعث رغبت ہو،آزاد خطے اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بناناوقت کا تقاضاہے،استور اور کیل کو ملانے والی ٹنیل پر جلد مکمل کی جائے گلگت (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوئنیر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے وزیرا علیٰ گلگت بلتستان مہدیک شاہ سے اہم ملاقات کی اس موقع پرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می آزاد کشمیرارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل مسئلہ کشمیرسمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طورپر کہاکہ آزاد خطوں کے درمیان باہم رابطہ میں پیش رفت خلیج کم دویاں مٹائے گی اور اس سے کٹے ہوئے رشتوں کو جوڑنے میں مد د ملے گی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ میں اپنی کابینہ کے ہمراہ مظفر آباد گیا تھا اب آزاد کشمیرکے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی آمد کا منتظر ہوں،صدر آزاد کشمیرنے یہاں کا دورہ کیا وہ خوش آئندہے ،مہدی شاہ نے کہاکہ ہم جماعت اسلامی کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ دونوں خطوں کی درمیاں پل کا کردارا دا کیاہے،جس میں اہل گلگت بلتستان ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مہدی شاہ نے کہاکہ جس طرح آپ یہاں آتے ہیں اسی طرح آزاد کشمیرکی باقی قیادت کو بھی آناچاہیے،اس سے رابطہ میں اضافہ ہوگا،انھوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیرکی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے آزاد کشمیرکی جامعات میں ہمارے طلبہ کے لیے سیٹیں رکھیں اور ان میں اضافہ کیا،اسی طرح دیگر اقداما ت کی بھی تحسین کرتے ہیں،اسی طرح اقدامات سے دوریاں کم ہوں گی ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں عادلانہ نظام اور معاشرہ قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے باعث رغبت ہو،دونوں خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیرکا بیس کیمپ بنانا حالات اور وقت کا تقاضاہے،ریاست کو ایک بڑا حصہ ابھی تک دشمن کے قبضے میں ہے اس کو آزاد کروانا ہماری دینی ذمہ داری ہے،یہ دونوں خطے تحریک کا بیس کیمپ بن جائیں تو کشمیر دنوں میںآزاد ہوسکتاہے،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورے کے دوران عوامی مسائل اور عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا،انھوں نے کہا کسی بھی حلقے کی طرف سے احساس سے محرومی مسائل پیدا کرتا ہے سب کے مسائل عدل کی بنیاد پر حل کیا جائے،اس موقع پر شونٹر نالے کے راستے استور اور کیل کو ملانے والی ٹینل کے بارے میں بھی عبدالرشید ترابی نے زور دیا تومہدی شاہ نے کہاکہ ہم نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب آزاد حکومت بھی کرے اور ہم تعاون کریں گے۔