{AF}
آزادکشمیر میں تباہ کن بارشوں سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی حکومت فوری امدادکرے‘ ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کار متاثرین کی فوری مدد کے لیے پہنچیں ‘حکومت رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں تباہ کن بارشوں سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی فوری امداد کرے اور جن لوگوں کی مکانات اور زمینیں تباہ ہو گئیں ہیں ان کی رپورٹیں بھی تیار کر کے ان کی امداد بھی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی اﷲ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے پہنچیں اور ان کی ہر صورت پر مدد کریں ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ رابطہ سڑکیں منقطع ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں حکومت ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔